ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

گریز اور سربل گاندربل میں برفانی تودا گر آئے‘ جانی یا مالی نقصان نہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-15
in اہم ترین
A A
مژھل سیکٹر میں برفانی تودا گر آیا ‘۳فوجی ہلاک:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

سرینگر//
شمالی ضلع بانڈی پورہ کے تلیل گاؤں اور گاندربل کے سربل علاقے میں ہفتے کے روز ایک برفانی تودا گر آیا تاہم کسی کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گریز کے تلیل علاقے میں ایک بھاری برکم برفانی تودا گر آیا۔انہوں نے کہا کہ تاہم اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ متعدد ٹیموں کو جائے وقوع کی اور روانہ کیا گیا اور اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔
دریں اثنا حکام علاقے میں تازہ صورتحال پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق علاقے کو احتیاطی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور لوگوں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے غیر ضروری باہر نکلنے سے احتراز کریں۔انہوں نے کہا کہ حکام نے لوگوں کو مدد کیلئے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرس بھی فراہم کئے ہیں۔
دوسری جانب ہفتے کے روز وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے سربل علاقے میں کم شدت والا برفانی تودہ گرا، جہاں ایک تعمیراتی کمپنی نے ورکشاپس بنا رکھی ہیں۔ تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ حیدرآباد کی ایک کمپنی میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ (ایم ای آئی ایل) نے اس علاقے میں ایک ورکشاپ بنائی ہے جہاں برفانی تودہ گرا تھا۔
عہدیدار نے کہا کہ پولیس اور ایس ڈی آر ایف صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی واقعے کی ویڈیوز میں، کارکنان کو علاقے میں برفانی تودے گرنے کے فوراً بعد خطرے کی گھنٹی بجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ دوسرا موقع تھا جب اس علاقے میں برفانی تودے گرے۔ ۱۲ جنوری کو اس علاقے میں دو تعمیراتی کارکن برفانی تودے کے نیچے دب گئے تھے۔
بتادیں کہ ڈویژنل انتظامیہ نے ہفتے کے روز بھی بالائی علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کی پیشین گوئی کی ہے جس کے پیش نظر لوگوں کو احتیاط برتنے کی تلقین کی گئی ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوارہ میں ایک ہی کنبے کے چار افراد کو اپنے کمرے میں بے ہوش

Next Post

رام بن:دو روز سے لاپتہ شہری کی لاش برآمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد

رام بن:دو روز سے لاپتہ شہری کی لاش برآمد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.