اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

امیت شاہ کا آج راجوری کا دورہ

کثیر دائروں والی سیکورٹی کا بندوبست‘جموں فوجی چھاونی میں تبدیل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-13
in مقامی خبریں
A A
ہماری سرحدوں سے چھیڑنے کی قیمت چکانی پڑیگی:شاہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

جموں//
مرکزی وزیر داخلہ‘ امیت شاہ جمعے کو جموں کے ایک روزہ دورے پر آرہے ہیں ۔وزیر داخلہ کے دورے کے پیش نظر دونوں دارلحکومتوں سرینگر اور جموں میں کثیر دائروں والی سیکورٹی کا بندوبست کیا گیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ جمعے کے روز جموں وارد ہونگے اور ڈانگری راجوری میں متاثرین کے ساتھ ملاقات کریں گے ۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ جموں میں سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیں گے جس میں پولیس ، فوج ، سیول انتظامیہ اور سراغ رساں ایجنسیوں کے آفیسران بھی شرکت کر رہے ہیں۔
مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کے دورہ جموں وکشمیر کیلئے سیکورٹی کے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں۔جموں پٹھان کوٹ قومی شاہراہ پر فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ راجوری ضلع کو چاروں اطراف سے سیکورٹی حصار میں لے لیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈانگری راجوری کے اردگرد علاقوں خاص طورپر ایل او سی پر نگرانی کا کام کاج فوج ، پولیس اور پیرا ملٹری فورسز انجام دے رہی ہیں۔
وزیر داخلہ کے جموں دورے کے پیش نظر تمام سیکورٹی ایجنسیاں ہائی الرٹ پر رہیں۔ احتیاطی طورپر تلاشیوں کا سلسلہ خط پیر پنچال اور جموں صوبے میں جاری ہے ۔ ذرائع کاکہنا ہے’’جموں پٹھان کوٹ قومی شاہراہ پر کئی ایک مقامات پر کئی ناکے بٹھائے گئے ہیں۔ ان ناکوں پر گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی جاتی ہے ‘‘۔
دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ راجوری میں مارے گئے شہریوں کے اہل خانہ کے ساتھ بھی ملاقات کریں جس کے پیش نظر ضلع راجوری کو فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کے روز راجوری ، مینڈھر ، پونچھ اورکشتواڑ میں سیکورٹی فورسز کو جگہ جگہ پر تعینات کیا گیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے ڈانگری گاؤں کی اور جانے والی سبھی شاہراہوں کو سیل کرکے سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔راجوری کو پوری طرح سے فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا جبکہ حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا۔علاوہ ازیں راجوری میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر بھی چوکسی بڑھائی گئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات، خواتین کی جامہ تلاشیاں

Next Post

’حریف پیر پنجال رینج اور بین الاقوامی سرحد سے دراندازروں کو دھکیلنے کیلئے کوشاں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
کشمیر میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں‘۱۵دن کا ذخیرہ موجود:گرگ
اہم ترین

ڈویژنل کمشنر کا سرینگر  رنگ روڈ فیز ٹو اور ٹو اے  کی رکاوٹیں دور کرنے کا جائزہ

2026-09-13
’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
Next Post

’حریف پیر پنجال رینج اور بین الاقوامی سرحد سے دراندازروں کو دھکیلنے کیلئے کوشاں‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.