بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

خط پیر پنچال میں شبانہ محاصرہ اور تلاشی آپریشن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-10
in اہم ترین
A A
خط پیر پنچال میں شبانہ محاصرہ اور تلاشی آپریشن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

جموں///
جموںکشمیر کے خط پیر پنچال کے کشتواڑ‘ راجوری اور ڈوڈہ میں تیسرے روز بھی گھر گھر تلاشی آپریشن جاری رہا جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ چیک کئے گئے اور اُن سے پوچھ تاچھ کی گئی۔
بتادیں کہ ڈانگری راجوری میں شہری ہلاکتوں کے بعد حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری ہلاکتوں کے بعد پولیس نے دو درجن کے قریب افراد کو پوچھ تاچھ کے سلسلے میں مختلف تھانوں پر طلب کیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق جموں کشمیر کے ڈوڈہ‘ کشتواڑ‘ راجوری میں مسلسل تیسرے روز بھی گھر گھر تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا جس دوران مکینو ں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز سیکورٹی فورسز نے کشتواڑ اور راجوری کے دور اُفتادہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرا رہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے رہائشی مکانوں کی تلاشی کے ساتھ ساتھ مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ کشتواڑ اور راجوری اضلاع میں جگہ جگہ اضافی نفری تعیناتی کی گئی اور تلاشی کارروائیوں کا دائرہ مزید کئی علاقوں تک وسیع کیا گیاہے ۔
پولیس ذرائع نے تلاشی کارروائیوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈانگری راجوری میں شہری ہلاکتوں کے بعد خط پیر پنچال میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ مشکوک افراد کو تلاش کرنے کی خاطر کھوجی کتوں اور ڈرونز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
اُن کے مطابق سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر راجوری، کشتواڑ اور ڈوڈہ میں اضافی پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر راجوری میں وی ڈی سی ممبران کو ہتھیار فراہم کئے گئے ہیں۔
دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ ڈانگری گاؤں میں سات عا م شہریوں کی ہلاکت کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں نے بڑے پیمانے پر آپریشن لانچ کیا ہے اور ابھی تک دو درجن کے قریب افراد کو حراست میں لیا گیا۔
سیکورٹی فورسز نے پوچھ تاچھ کا دائرہ وسیع کیا ہے اور بہت جلد راجوری سانحہ میں ملوث افراد کی مدد اعانت کرنے والے افراد کو بے نقاب کرنے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے )نے بھی جائے وقوع کا معائنہ کیا اور وہاں سے اہم ثبوت و شواہد اکھٹا کئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ اس کیس کو این آئی اے کے سپرد کر رہی ہے تاکہ ملوثین کو جلد ازجلد بے نقاب کیا جاسکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں ۱۱؍اور ۱۲ جنوری کو بھاری برفباری متوقع

Next Post

جموں کشمیر کے واحد گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ شاعر رحمان راہی کا ۹۸ سال کی عمر میں انتقال ‘سپرد لحد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
خط پیر پنچال میں شبانہ محاصرہ اور تلاشی آپریشن

جموں کشمیر کے واحد گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ شاعر رحمان راہی کا ۹۸ سال کی عمر میں انتقال ‘سپرد لحد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.