جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

نئے سال کا پہلا سیاسی جھٹکا

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-01-07
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امر ناتھ یاترا کا آغاز

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

ہمیں یقین ہے کہ آزاد صاحب سچ کہہ رہے ہیں اور صحیح بھی کہ وہ کانگریس پارٹی میں دو بارہ شامل نہیںہو رہے ہیں اور… اور بالکل بھی نہیں ہو رہے ہیں۔ ہمیں آزاد صاحب کی بات پر سو فیصد یقین ہے … اس بات کا یقین کہ وہ جوکہہ رہے ہیں سچ کہہ رہے ہیں اور… اور وہ یقینا کانگریس میں شامل نہیں ہو ںگے … اور … اور ہم ان کی اس بات کو بھی سچ مان رہے ہیں کہ کانگریس اس ضمن میں پروپیگنڈا کررہی ہے … جھوٹ کہہ رہی ہے ۔آزاد صاحب کی بات کو ہم اس لئے بھی سچ مان رہے ہیں کہ … کہ اگر یہ دو بارہ کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں تو… تو پھر وہ اس جماعت سے باہر آتے ہی کیوں… وہ کیا ہے کہ آزاد صاحب ایک سینئر سیاستدان ہیں … اور وہ نہیں چاہیں گے کہ کوئی انہیں مذاق بنائے … کوئی انہیں مذاق سمجھے … اس لئے آزاد صاحب کانگریس میں شامل نہیں ہو رہے ہیں …ان کی گھر واپسی نہیں ہو رہی ہے…لیکن ٹھہرئیے ! ابھی پکچر باقی ہے کہ ابھی فلم ختم نہیںہو ئی اور… اور اس لئے نہیں ہوئی کہ … کہ ممکن ہے کہ آزاد صاحب دوبارہ کانگریس میں شامل نہ ہوں … لیکن جو لوگ ان سے اظہار یکجہتی کے طور پر کانگریس چھوڑ کر چلے گئے تھے وہ ایک ایک کرکے واپس کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں… جتنی تیزی سے وہ کانگریس سے نہیں نکلے تھے … اس سے کئی گنا تیز رفتار سے یہ کانگریس میں واپس آئے ہیں … ناک رگڑ رگڑ کر واپس آئے ہیں… جس تعداد میں آ رہے ہیں… صاحب کہیں ایسا نہ ہوں کہ آزاد صاحب خود تو کانگریس میں شامل نہ ہوں… ان کی گھر واپسی نہ ہو‘لیکن… انکے علاوہ باقی سب لوگ ‘ سب واپس کانگریس جماعت میں شامل ہوں … وہ کیا ہے کہ سیاست میں یوں تو آنا جانالگارہتا ہے… کوئی کسی جماعت میں آتا ہے تو کوئی کسی جماعت میں جاتا ہے… لیکن… لیکن ایک مسئلہ ہے… آزاد صاحب کی پارٹی کو جمعہ جمعہ ابھی آٹھ دن بھی بنے ہوئے نہیں ہو گئے … لیکن … لیکن ابھی سے ‘ ابتدائی مرحلے میں ہی اگر کوئی ان کی پارٹی کو چھوڑ دے … وہ بھی ہول سیل میں چھوڑ دے ‘ اس کو خیر بار کہے تو… تو یہ آزاد صاحب اور نہ ان کی جماعت کیلئے خوش آئند بات ہے… آزاد صاحب جموںکشمیر میں کانگریس کو جھٹکا دینے آئے تھے … لیکن… لیکن فی الحال نئے سال کا پہلا جھٹکا آزاد صاحب کو ہی لگا اور سو فیصد لگا ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجوری واقعہ:پولیس نے خاتون سمیت 12افراد کو حراست میں لیا، تلاشی کارروائیوں کا دائرہ وسیع

Next Post

کشمیری طالب علموں کی پروفائیلنگ

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

امر ناتھ یاترا کا آغاز

2025-07-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

2025-06-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اب تو آزاد صاحب کو بخش دو!

2025-06-29
سچ تو یہ ہے

’کانگریس میں سب ٹھیک ٹھاک ہے‘

2025-06-28
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ٹرمپ صاحب! یہ جنگ بندی بھی کرائیے

2025-06-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کشمیری طالب علموں کی پروفائیلنگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.