ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اقتدار نے نکما کردیا

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2022-04-05
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

تحریر:ہارون رشید شاہ

عشق میں بندہ اگررسوا ہوجاتا ہے تو … تو سیاستدان انسان کو رسوا کر دیتی ہے اور… اور اچھوں اچھوں کو کر دیتی ہے ۔ کہاں وہ خان صاحب جس کو ہم نے ایک کرکٹ کھلاڑی کے روپ میں دیکھا ہے… دیکھا ہی نہیں بلکہ سراہا ہے‘ چاہا ہے اور… اور کہاں آج کا خان صاحب ‘ سیاستدان خان صاحب ‘ پاکستان کا وزیر اعظم خان صاحب … خود کو بھی رسوا کیا ‘ ملک کو بھی اور … اور ان لاکھوں کروڑوں پاکستانیوں کو بھی جنہوں نے ان سے بے پناہ امیدیں وابستہ کرکے اسے اپنا قیمتی ووٹ دیا تھا اور… اور انہیں فوج کی مدد سے مسند اقتدار پر بٹھا دیا… ان میں سے کسی کو بھی ‘ خان صاحب کے چاہنے والوں اور نہ پاکستانی فوج کو امید تھی کہ خان صاحب کو اقتدار کی ایسی لت لگ جائیگی کہ … کہ کرسی پر براجمان رہنے کیلئے یہ کسی بھی حدتک جائیں گے… ملک کا آئین توڑدینے ‘ اس کی خلاف ورزی کرنے کی حد تک جائیں گے … لیکن کیا کیجئے گا کہ اقتدار کم بخت کچھ چیز ہی ایسی ہے جسے ایک بار اس کی لت لگ جائے وہ پھر اسے آسانی سے چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہو تا ہے… بالکل بھی نہیں ہو تا ۔اور جب خان صاحب جیسے انا پرست سیاستدان‘ جس کے روم روم میں انانیت رچ بس گئی ہے‘ اگر اس جیسے سیاستدان کا سنگھاسن خطرے میں پڑ جائے تو… تو وہ اسے تحفظ دینے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے اور… اور خان صاحب کسی بھی حد تک گیا … اس نے ملک کے آئین سے کھلواڑ کیا ‘ قومی اسمبلی کے وقار کو ٹھیس پہنچائی … حتیٰ کہ ایوان صدر تک کی عزت اور وقار کی مٹی پلید کے رکھ دی … پاکستان میں کوئی بھی سیاستدان اور سیاسی جماعت دودھ کا دھلا نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے… لیکن جو خان صاحب اور اس کے حواریوں نے کیا ‘ اس کی مثال‘ اس کی نظیر کہیں اور نہیں مل سکتی ہے… حتیٰ کہ پاکستان میں بھی نہیں مل سکتی ہے ۔لوگ عشق میں نکمے ہو جاتے ہیں اور اپنے خان صاحب اقتدار میں نکمے ہو گئے ہیں ‘ نکمے ہی نہیں ہو گئے ہیں بلکہ اور بھی بہت کچھ ہو گئے ہیں …اندھے ہو گئے ہیںجو انہیں یہ دکھائی نہیں دے رہا ہے اور… اور بالکل بھی نہیں دے رہا ہے کہ یہ کرکیا رہا ہے… لیکن خان صاحب! دنیا تو دیکھ رہی ہے … اس تماشے کو دیکھ رہی ہے جو تم اپنی کرسی اور انا کو بچانے کیلئے کررہا ہے اور … اور سو فیصد کررہاہے ۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عمران خان پاکستان کانیاآمر

Next Post

ایرون فنچ فارم میں نہ ہونے کے باعث مایوس ہیں، آسٹریلیا کے عبوری ہیڈ کوچ

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
بابر اعظم ون ڈے کرکٹ کے لیڈر، شاہین خطرناک بولر، ایرون فنچ

ایرون فنچ فارم میں نہ ہونے کے باعث مایوس ہیں، آسٹریلیا کے عبوری ہیڈ کوچ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.