بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرینگر شارجہ براہ راست پرواز سے وادی کی سیاحت اور تجارت فروغ مل رہا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-30
in اہم ترین
A A
سرینگر شارجہ براہ راست پرواز سے وادی کی سیاحت اور تجارت فروغ مل رہا ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

جموں//
سرینگر،شارجہ کی براہ ِراست پرواز جو بہت کامیاب رہی ہے، جموں و کشمیر میں سیاحت اور تجارت کو فروغ دے گی۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پرواز نے جموںوکشمیر کے مسافروں میں مقبولیت حاصل کی ہے جو مشرق وسطی میں آباد ہیں ۔ اِس کے علاوہ بین الاقوامی سیاحوں کے ایک اعلیٰ درجے کی کلاس جنہوں نے متحدہ عرب اَمارات سے براہِ راست جموںوکشمیر کا دور ہ کرنا شروع کیا ہے۔
اِس پرواز کو۲۳؍ اکتوبر ۲۰۲۱کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا تھا اورطویل روٹ سے چلنے والی پرواز نے اَب کشمیری مسافروں میں مقبولیت حاصل کی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے شیخ العالم بین الاقوامی ہوائی اَڈے سے سرینگر، شارجہ کی اِفتتاحی پرواز کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا جس سے وادی اور متحدہ عرب اَمارات کے درمیان ۱۱برس بعد براہِ راست ہوائی رابطہ بحال ہوا۔شاہ نے تقریب میں کہاتھا’’ ہم اسے آج سے کھولنے کا اعلان کرتے ہیں۔ اِس سے سیاحت کو فروغ دینے اور جموںوکشمیر یوٹی میں مزید سرمایہ کاری لانے میں مدد ملے گی۔‘‘
مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے بھی کہا تھا کہ سرینگر سے بین الاقوامی پرواز خدمات شروع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے جموںوکشمیر کی ترقی میں مدد ملے گی۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ وزیر داخلہ کی طرف سے فلائٹ کے اِفتتاح کے بعد سے ہزاروں مسافروں بشمول کشمیر کے لوگ اور سیاح اِس روٹ پر سفر کرچکے ہیں ۔
پاکستان کی جانب سے اَپنی فضائی حدود اِستعمال کرنے کی اِجازت دینے سے اِنکار کے بعد سرینگر،شارجہ پرواز میں ۴۰ منٹ کا اِضافی وقت لگ رہا ہے ۔ تاہم پاکستان کی طرف سے پیدا کی گئی رُکاوٹ کے باوجود پروازوں میں اچھی جگہ ہے۔
اِس پرواز نے تجارتی برداری میں بھی مقبولیت حاصل کی ہے ۔ ایک سینئر ٹریڈ یونین لیڈر نے کہا کہ تجارتی برادری لیفٹیننٹ گورنر کے اِس اقدام سے خوش ہے اور مرکزی حکومت کی طرف سے اِس کی حمایت کی گئی ہے ۔ اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ سری نگر کے ہوائی اَڈے سے بین الاقوامی مقامات کے لئے مزید پروازیں شروع کی جائیں گی۔
سری نگر اور شارجہ کے درمیان براہِ راست بین الاقوامی پروازوں کے ساتھ ساتھ گو فرست کے بین الاقوامی کار گو آپریشنزکووِڈ۱۹وَبائی اَمراض کی وجہ سے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئے۔
ائیر لائن کے ترجمانی نے کہا،گو فرسٹ کی ایک پرواز کووِڈ وَبائی بیماری کی وجہ سے وقفے کے بعد سرینگر کے شیخ العالم بین الاقوامی ہوائی اَڈے سے۷ بجکر۴۵ منٹ پر روانہ ہوئی اور ساڈھے دس بجے شارجہ پہنچی۔ واپسی پر گوفرسٹ پروازشارجہ بین الاقوامی اَڈے پر پہنچے گی ۔ گوفرسٹ سری نگر اور شارجہ کے درمیان ہفتے میں دو پروازیں چلائے گا۔
ترجمان نے کہا ،’’اِس سیکٹر میں دوبارہ کام شروع ہونے سے جموںوکشمیراور متحدہ عرب اَمارات کے درمیان تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا اورمتحدہ عرب اَمارات اور سری نگر چھٹیا ں گزارنے کے لئے مشہور مقامات ہیں اور گو فرسٹ پروازیں آسان سفری اختیارات کا آغاز کریں گی۔ یہ خدمات سری نگر اور شارجہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط میں بھی مدد کریں گی۔‘‘
دریں اثناء سری نگر بین الاقوامی ہوائی اَڈے کو سری نگر سے براہِ راست بین الاقوامی مقامات تک سامان کی در آمد اور برآمد کے لئے نگران کے طور پر نامز د کرنے سے کشمیر میں تجارت کو فروغ ملے گا۔
کسٹم کے کمشنر نے سری نگر ہوائی اَڈے کو ہوائی اَڈے کے کار گو ٹرمینل پر بیرون ملک سے سامان کی درآمد اور برآمد کے لئے نگرانی کے طور پر نوٹیفائیڈ کیا ہے۔
سری نگر ہوائی اَڈے کے ڈائریکٹر کلدیپ سنگھ نے کہا،’’ مرکزی حکومت کی طرف سے اِس اِجازت اور نوٹیفکیشن سے اَ ب ہم سرینگر سے براہِ راست سامان کی درآمد اور برآمد کیلئے کاروباری برادری کو اَپنی خدمات پیش کر سکتے ہیں۔‘‘
آفیسر نے تمام ائیر لائنز کو اِس سہولیت کا بھرپور اِستعمال کرنے اور سری نگر کے ہوائی اَڈے سے اَپنا کار گو آپریشن شروع کرنے کی دعوت دی۔
ہوائی اَڈے کے ڈائریکٹر نے کہا’’ ہم سرینگر اور آس پاس کے علاقوں کی کاروباری برادری سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اَپنے افق کو وسعت دیں ، بڑے خواب دیکھیں اور اِس سنہرے موقعہ کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے دُنیا کو اَپنی منڈی میں تبدیل کریں۔‘‘
سنگھ نے اُمید ظاہر کی کہ یہ سہولیت اِقتصادی ترقی کی سمت میں ایک بہت بڑا قدم ثابت ہوگی اور ہوائی اَڈے کے کیچ منٹ ائیریا میں متعدد ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گا۔
کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹریز ( کے سی سی آئی ) نے سرینگر سے شارجہ کیلئے براہِ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کا شکر یہ اَدا کیا اور اُمید ظاہر ک ی کہ سرینگر،جدہ پروازیں بھی جلد شروع کی جائیں گی۔کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹریز ( کے سی سی آئی ) نے ہوائی رابطہ دوبارہ شروع کرنے پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کا شکریہ اَداکیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر ی نوجوان ملک سے محبت کرتے ہیں:پولے

Next Post

کشتواڑ ضلع میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

2026-09-09
وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ
اہم ترین

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

2026-09-09
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

پونچھ کی سرحدی باشندی دہشت گردی خطرات سے خبردار

2026-09-09
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ

2026-09-09
ڈانگری گاؤں میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کا عمل شروع
اہم ترین

جموں خطے میں۲۱ مقامات پر فوج کی جگہ سی آر پی ایف تعینات ہوگی

2026-09-09
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

ایس کے آئی ایم ایس  کالج کا ہڑتالی میڈیکل انٹرنز کو شوکاز نوٹس

2026-09-09
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  کو جموں و کشمیر کا اضافی چارج

2026-09-09
اہم ترین

اسمبلی سیکریٹریٹ میں  جے کے اے ایس افسر  کی تعیناتی منسوخ

2026-09-09
Next Post
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

کشتواڑ ضلع میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.