بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

نتیش کمار کی سیکورٹی توڑ کر ایک شخص نے مارا گھونسا، ڈی جی پی کٹہرے میں!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-29
in قومی خبریں
A A
نتیش کمار کی سیکورٹی توڑ کر ایک شخص نے مارا گھونسا، ڈی جی پی کٹہرے میں!
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

بہار کے بختیار پور میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی سیکورٹی توڑے جانے کا معاملہ 27 مارچ کو سامنے آیا تھا، جس کے بعد ڈی جی پی کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا گیا ہے۔ نتیش کمار کی سیکورٹی توڑ کر انھیں گھونسا مارے جانے کے واقعہ کے ایک دن بعد آر جے ڈی لیڈروں نے پیر کے روز بہار کے پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) ایس کے سنگھل کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آر جے ڈی رکن اسمبلی للت یادو نے پیر کے روز اسمبلی میں سیکورٹی توڑے جانے کا ایشو اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ ریاست میں محفوظ نہیں ہیں، تو ہم کیسے امید کریں کہ ریاست کے عام لوگ محفوظ رہیں گے۔للت یادو نے کہا کہ ’’یہ ایک سنگین سیکورٹی چوک ہے۔ ہمارے وزیر اعلیٰ کی سیکورٹی سے پوری طرح سے سمجھوتہ کیا گیا ہے۔ اگر ہم اپنے وزیر اعلیٰ کی حفاظت نہیں کرتے ہیں تو اسپیشل برانچ اور ڈی جی پی کی حقیقت کیا ہوگی۔ اس لیے ہم نے ڈی جی پی سنجیو کمار سنگھل کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔‘‘
اسمبلی میں ان کے دلائل کے بعد اسپیکر وجے سنہا نے بھی اس معاملے پر اظہار فکر کیا۔ انھوں نے نائب وزیر اعلیٰ تارکشور پرساد سے ایوان کو واقعہ کی جانکاری دینے کو کہا۔ انھوں نے بھی واقعہ پر فکر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاستی حکومت حالات کا جائزہ لے رہی ہے اور مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں، اس سے بچنے کے لیے اقدام کیے جا رہے ہیں۔ حالانکہ اپوزیشن لیڈر نائب وزیر اعلیٰ کے جواب سے مطمئن نہیں ہوئے اور انھوں نے نعرے بازی شروع کر دی۔ غور طلب ہے کہ اتوار کے روز وزیر اعلیٰ نتیش کمار پٹنہ سے ملحق بختیار پور بازار میں مجاہد آزادی اور سماجی کارکن پنڈت شیل بھدر یاجی کے مجسمہ پر خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے تھے۔ وہ جیسے ہی مجسمہ کے پاس پہنچے ایک ذہنی طور پر معذور شخص شنکر کمار ورما عرف چھوٹو سیکورٹی توڑ کر وہاں پہنچ گیا اور نتیش کمار کو پیچھے سے ایک گھونسا مار دیا۔ بعد ازاں سیکورٹی اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا اور حراست میں لے لیا۔
حالانکہ واقعہ کے بعد وزیر اعلیٰ نے سیکورٹی اہلکاروں سے حملہ آور شنکر ورما کے خلاف کارروائی نہیں کرنے کو کہا۔ انھوں نے سیکورٹی اہلکاروں سے اس مسئلہ کا حل نکالنے کو بھی کہا اور ساتھ ہی اس کا علاج کرانے کو بھی کہا ہے۔ اس درمیان بختیار پور کے کاروباریوں نے شہر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ انھوں نے کالے ریبن پہن کر بازار میں وزیر اعلیٰ کے تئیں احترام کا اظہار کرنے کے لیے احتجاجی مارچ بھی نکالا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بہار میں سیاسی طوفان! مکیش سہنی کی نتیش کابینہ سے ہو گئی چھٹی

Next Post

حکومت کی پالیسیوں کے خلاف سینٹرل ٹری یونین کا بھارت بند

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

2026-09-08
مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی
قومی خبریں

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

2026-09-08
ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان
قومی خبریں

ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان

2026-09-08
انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح
قومی خبریں

انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح

2026-09-08
قومی خبریں

ستیہ نکیتن معاملے میں جنوبی زون کے ڈپٹی کمشنر سمیت پانچ حکام معطل

2026-09-08
قومی خبریں

ماروتی سوزوکی منتخب ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی

2026-09-08
قومی خبریں

ملک میں پرکشش طبی سیاحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پانچ نکاتی منصوبہ پیش: پیوش گوئل

2026-09-08
قومی خبریں

کلکتہ ہائی کورٹ کو بل بورڈ ہٹانے کے خلاف ترنمول کی عرضی پر جلد سماعت کا حکم

2026-09-08
Next Post
حکومت کی پالیسیوں کے خلاف سینٹرل ٹری یونین کا بھارت بند

حکومت کی پالیسیوں کے خلاف سینٹرل ٹری یونین کا بھارت بند

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.