جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

مغل روڈ پر پھنسے ۷۰ مسافروں کو بچا لیا گیا ‘محفوظ مقامات پر منتقل‘شاہراہ پر پھسلن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-20
in مقامی خبریں
A A
گلمرگ ، پیر کی گلی میںتازہ برفباری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

جموں//
بالائی علاقوں میں بھاری برف باری کی وجہ سے مغل روڈ پر ٹریفک کی معطلی کے بعد پھنسے ہوئے تقریباً۷۰ مسافروں کو بچا لیا گیا ہے اور سڑک کو برف سے صاف کر دیا گیا ہے۔
تاہم،حکام کاکہنا ہے کہ جموں کے پونچھ کو جنوبی کشمیر کے شوپیاں سے جوڑنے والی سڑک پر پھسلن سڑک کی حالت کی وجہ سے ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ منگل کی شام بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی جس سے پونچھ میں پیر کی گلی اور پوشانہ کے درمیان درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں۔
حکام نے بتایا کہ پولیس اور فوج کی طرف سے ایک مشترکہ ریسکیو آپریشن رات ۹ بجے کے قریب شروع کیا گیا تھا اور آخری اطلاعات موصول ہونے تک جاری تھا۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ٹریفک) آفتاب شاہ نے پی ٹی آئی کو بتایا’’۱۵ ہلکی موٹر گاڑیوں سمیت ۲۸ گاڑیوں کے تقریباً ۷۰ مسافروں کو بچا لیا گیا ہے اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے‘‘۔
شاہ نے کہا کہ ہائی وے کو برف سے صاف کر دیا گیا ہے لیکن سڑک کی انتہائی پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
اس دوران محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر کے بعض پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں سے شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج کیا گیا۔
موسمیات محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا تاہم اس کے بعد موسم میں بہتری واقع ہوسکتی ہے اورپھر ماہ رواں کی۲۵تاریخ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرینگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۳ء۲ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ پہلگام میں سب سے زیادہ۴ء۹ملی میٹر، گلمرگ میں۶ء۲ ملی میٹر‘ کپوارہ میں۴ء۰ملی میٹر اور قاضی گنڈ میں۹ء۰ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ کے افروٹ اور دیگر بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری بھی ہوئی ہے ۔
ہلکے درجے کے برف و باراں کے باعث وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوئی ہے اور یہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہوا ہے ۔
دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۱ء۰ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۳ء۳ ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۰ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۲ء۱ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۵ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۰ء۱ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۲ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۲ء۱ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوپور میں خاتون کے گھر پر چھاپہ

Next Post

کھر دنگلہ پاس سڑک حادثے میں۴سیاح ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش‘۷گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

کھر دنگلہ پاس سڑک حادثے میں۴سیاح ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.