جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

اردو صحافت کا دوسوسالہ جشن ۳۰مارچ کو دہلی میں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-27
in تازہ تریں
A A
اردو صحافت کا دوسوسالہ جشن ۳۰مارچ کو دہلی میں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموںکشمیر پر پاک ای یو کا مشترکہ بیان مسترد

سیاسی اتحاد کی اپیل پر محبوبہ اور عمر آمنے سامنے‘ ملاقات کے معاملے پر لفظی جنگ چھڑ گئی

نئی دہلی/۲۷مارچ
اردو صحافت کے دوسوسالہ جشن کی مرکزی تقریب۳۰مارچ کو راجدھانی دہلی میںہوگی جس میں سابق نائب صدر جمہوریہ محمدحامدانصاری اور سابق مرکزی وزیراعلیٰ غلام نبی آزادبطور مہمان شریک ہوں گے ۔
نئی دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میںمنعقد ہونے والی اس اہم تقریب میں جن دیگر مہمانوں نے شرکت کی منظوری دی ہے ،ان میں‘ ہندسماچار’ جالندھر کے ایڈیٹر وجے کمار چوپڑا، پدم شری پروفیسر اخترالواسع، آل انڈیا اردوایڈیٹرس کانفرنس کے صدر م۔ افضل ،ممبر پارلیمنٹ ندیم الحق، سینئر صحافی اور شاعر حسن کمال، پروفیسر شافع قدوائی اور ڈاکٹر سید فاروق کے نام قابل ذکر ہیں۔
یہاں جاری اے ک پرے س رے لے ز مے ںمعصوم مرادآبادی نے بتایاکہ تقریب میں جدوجہد آزادی کے دوران اردو صحافیوں کی عظیم قربانیوں کو بھی یاد کیا جائے گا۔ شرکائے تقریب اردو صحافت کو درپیش موجودہ مسائل اور آزمائشوں پر بھی گفتگو کریں گے ۔اس موقع پر اردو کے نایاب اور پرانے اخبارات کے نسخوں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ اردو صحافت کی تاریخ پر ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی جائے گی۔
تقریب کے دوران اردو کے کئی بزرگ اور نامور صحافیوں کو‘ کارنامہ حیات ایوارڈ ’ سے سرفراز کیا جائے گا۔ یہ اعزازات اردو صحافت کو وجود بخشنے والے جن صحافیوںکے نام سے منسوب کئے گئے ہیں ان میں مولوی محمد باقر، پنڈت ہری ہردت، منشی نول کشور،مولانا ابوالکلام آزاد، حسرت موہانی، مولانا محمد علی جوہر، ظفر علی خان، مولانا عبدالماجد دریابادی، محمد عثمان فارقلیط ، عبدالوحید صدیقی ،حیات اللہ انصاری ،جی ڈی چندن اور نشتر خانقاہی شامل ہیں۔اس موقع پر ایک یادگاری مجلہ کا اجرائبھی عمل میں آئے گا۔
انہوں نے مزے د نے بتایا کہ اردو صحافت نے ہندوستان میں اپنی صحافت کے آغاز کے فوراً بعد استعمار مخالف جذبات کا اظہار کرنا اور جامع قوم پرستی کو فروغ دینا شروع کر دیا تھا۔جہاں تک اردو کے پہلے اخبار کا تعلق ہے ، یہ ’جامِ جہاں نما ‘تھا جسے کلکتہ سے پنڈت ہری ہر دت نے۲۷ مارچ۱۸۲۲میں شائع کیا تھا۔ جام جہاں نما کے ایڈیٹر پنڈت سدا سکھ لال تھے ۔فرقہ وارانہ تصورات کے برعکس اردو اخبارات کا آغاز ہندوں نے کیا تھا۔ یہ بھی درست ہے کہ اردو صحافت میں غیر مسلموں کا تعاون مسلمان صحافیوں سے کم نہیں ہے ۔
اردو صحافت نے ہندوستان میں اپنی صحافت کے آغاز کے فوراً بعد غیر ملکی حکمرانی کے خلاف اپنے اختلاف کا اظہار کرنا شروع کر دیا تھا۔ دہلی اخبار کے ایڈیٹر محمد مولوی باقر نے استحصالی برطانوی حکمرانی کے خلاف دلیری سے لکھا اور۱۸۵۷کی بغاوت کے دوران حریت پسندوں کا ساتھ دیا۔
برطانوی حکومت نے اختلاف کی بلند ہوتی آواز کو دبانے کے لئے مولوی محمد باقر کو توپ کے دہانے سے باندھ کر اڑا دیا تھا۔ یہی حال ’پیام آزادی‘ کے ایڈیٹر مرزابیدار بخت کا ہوا۔باوجودیکہ اردو صحافیوں کی ہمت نہیں ٹوٹی اور وہ ملک کی آزادی کی جدوجہد میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے ۔
معصوم مرادآبادی نے اس موقع پراردو صحافت سے دلچسپی رکھنے والوں کو دوصد سالہ تقریبات میں دل کی گہرائیوں سے مدعو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئیے اردو صحافت کے فروغ کے لئے ہم سب مل کر کام کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

افغانستان:مرد سرپرستوں کے بغیر فضائی سفر کرنے والی خواتین پر پابندی

Next Post

حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ڈوب رہے ہیں بینک: کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموںکشمیر پر پاک ای یو کا مشترکہ بیان مسترد
اہم ترین

جموںکشمیر پر پاک ای یو کا مشترکہ بیان مسترد

2026-06-03
سیاسی اتحاد کی اپیل پر محبوبہ اور عمر آمنے سامنے‘ ملاقات کے معاملے پر لفظی جنگ چھڑ گئی
اہم ترین

سیاسی اتحاد کی اپیل پر محبوبہ اور عمر آمنے سامنے‘ ملاقات کے معاملے پر لفظی جنگ چھڑ گئی

2026-06-03
وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کاآپریشن شیروالی کا جائزہ
اہم ترین

وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کاآپریشن شیروالی کا جائزہ

2026-06-03
یکم اکتوبر سے دو ہفتوں کیلئےسری نگر ہوائی اڈہ بند رہے گا
اہم ترین

یکم اکتوبر سے دو ہفتوں کیلئےسری نگر ہوائی اڈہ بند رہے گا

2026-06-03
حجاج کی وطن واپسی شروع ‘پہلا قافلہ سری نگر پہنچ گیا‘ وزیر اعلیٰ  نے استقبال کیا
اہم ترین

حجاج کی وطن واپسی شروع ‘پہلا قافلہ سری نگر پہنچ گیا‘ وزیر اعلیٰ  نے استقبال کیا

2026-06-03
جموں و کشمیر اور تلنگانہ کو بھگوان   شیو کی مقدس سرزمینوں کے   طور پر تسلیم کیا جاتا ہے:ایل جی
اہم ترین

جموں و کشمیر اور تلنگانہ کو بھگوان  شیو کی مقدس سرزمینوں کے  طور پر تسلیم کیا جاتا ہے:ایل جی

2026-06-03
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

 سکینہ ایتو کا محبوبہ مفتی پر سخت حملہ، کہا: عوام کے بجائے اقتدار کو ترجیح دی

2026-06-03
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

اننت ناگ میں درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، اہلیہ شدید زخمی

2026-06-03
Next Post
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس

حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ڈوب رہے ہیں بینک: کانگریس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.