بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ضلع بڈگام میں سیکورٹی بندوبست مزید سخت، حملہ آوروں کی تلاش جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-27
in تازہ تریں
A A
ضلع بڈگام میں سیکورٹی بندوبست مزید سخت، حملہ آوروں کی تلاش جاری

Army

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

سرینگر/۲۷مارچ
جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے چڈ بوگ علاقے میں ہفتے کی شام ایس پی او اور اُس کے بھائی کی ہلاکت کے بعد ضلع بھر میں سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کردیا گیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ ضلع بھر میں جہاں ناکوں کے جال کو مزید توسیع دی گئی ہے وہیں حساس مقامات پر سیکورٹی کی نفری میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور اُنہیں مزید چوکنا بھی رکھا گیا ہے ۔
یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار نے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ چپے چپے پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعض مقامات پر سیکورٹی فورسز اہلکار سکوٹر سواروں کو روک کر ان کے بیگوں کی تلاشی کرنے کے بعد انہیں دیوار کے ساتھ کھڑا کر کے مشین سے ان کے جسم کو بھی چیک کرتے تھے ۔
نامہ نگار نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اہلکار مشکوک نظر آنے والے راہگیروں کو بھی روک کر ان کی جامہ تلاشی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد انہیں اپنے اپنے منزلوں کی طرف جانے کی اجازت دیتے تھے ۔
دریں اثنا پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ چڈ بوگ علاقے میں ایس پی او اور اُس کے بھائی کی ہلاکت کے بعد حملہ آوروں کی تلاش دوسرے روز بھی جاری رہی ۔انہوں نے بتایا کہ چڈ بوگ کے ساتھ ساتھ سوئیہ بوگ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں دوسرے روز بھی سیکورٹی فورسز نے تلاشی لی ہے ۔
اُن کے مطابق حملے میں ملوث جنگجووں کی شناخت مکمل ہوچکی ہے اور بہت جلد اُنہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ ضلع بڈگام میں سرگرم جنگجووں اور اُن کے حامیوں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر ضلع بھر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اب کی بار جموں وکشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی پچاس سیٹیں حاصل کرے گی: روندر رینا

Next Post

افغانستان:مرد سرپرستوں کے بغیر فضائی سفر کرنے والی خواتین پر پابندی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

2026-09-09
وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ
اہم ترین

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

2026-09-09
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

پونچھ کی سرحدی باشندی دہشت گردی خطرات سے خبردار

2026-09-09
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ

2026-09-09
ڈانگری گاؤں میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کا عمل شروع
اہم ترین

جموں خطے میں۲۱ مقامات پر فوج کی جگہ سی آر پی ایف تعینات ہوگی

2026-09-09
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

ایس کے آئی ایم ایس  کالج کا ہڑتالی میڈیکل انٹرنز کو شوکاز نوٹس

2026-09-09
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  کو جموں و کشمیر کا اضافی چارج

2026-09-09
اہم ترین

اسمبلی سیکریٹریٹ میں  جے کے اے ایس افسر  کی تعیناتی منسوخ

2026-09-09
Next Post
افغانستان:مرد سرپرستوں کے بغیر فضائی سفر کرنے والی خواتین پر پابندی

افغانستان:مرد سرپرستوں کے بغیر فضائی سفر کرنے والی خواتین پر پابندی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.