جمعہ, اگست 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

رشوت خوری:جموں وکشمیر میں اے سے بی نے سال رواں کے دوران اب تک زائد از سو کیس درج کئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-12
in تازہ تریں
A A
سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالہ:جموں اور سرینگر میں سی بی آئی کے چھاپے

Central Bureau of Investigation (CBI) official

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/12 اکتوبر

جموں وکشمیر سے رشوت کی بدعت کے قلع قمع کو یقینی بنانے کے لئے انٹی کورپشن بیورو (اے سی بی) کی زور دار اور موثر مہم جاری ہے ۔

متعلقہ

’جموں و کشمیر بھارت کا اہم حصہ‘

ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے۲۳ ویں یومِ تاسیس سے  سنہا کا خطاب

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اے سی بی نے جموں وکشمیر میں سال رواں کے دوران اب تک رشوت خوروں کے خلاف زائد از ایک سو مقدمے درج کئے ہیں۔

تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ اے سی بی نے جموں وکشمیر میں سال 2022 کے دوران اب تک رشوت لینے ، فنڈس میں غبن کرنے ، آمدنی سے زیادہ جائیداد ہونے وغیرہ جیسے مقدموں کے الزامات میں رشوت خوروں کے خلاف 111 ایف آئی آر درج کئے ہیں۔

ان ایک سو گیارہ کیسز میں سب سے زیادہ مقدمے اے سی بی پولیس اسٹیشن سری نگر میں درج کئے گئے ہیں اور اس پولیس اسٹیشن میں سال رواں کے ماہ جنوری سے ماہ ستمبر تک رشوت لینے ، غیر متناسب اثاثہ ہونے ، سرکاری عہدے کا غلط استعمال کرنے ، فنڈس میں غبن کرنے اور دیگر معاملوں کے 37 مقدمے درج ہوئے ہیں۔

تفصیلات میں کہا گیا کہ اسی طرح سال رواں کے دوران اب تک اے سی بی پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں 16 کیسز اور اے سی بی پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں 27 مقدے درج ہوئے ہیں۔

اے سی بی پولیس اسٹیشن راجوری میں سب سے کم رشوت کا ایک کیس درج ہوا ہے جبکہ اے سی بی پولیس اسٹیشن اودھم پور میں تین مقدمے ، اے سی بی پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں سات کیسز اور اے سی بی جموں میں رشوت کے 13 مقدمے درج ہوئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں سال رواں کے دوران اب تک محکمہ مال کے 16 ملازم جن میں تحصیل دار، نائب تحصیلدار اور پٹواری شامل ہیں، رشوت لیتے ہوئے اے سی بی کے جال میں پھنس گئے ہیں۔

یہاں پر یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نیشنل کرائم ریکارڈس بیورو (این سی آر بی) کی ایک رپورٹ کے مطابق جموں وکشمیر میں سال 2021 کے دوران آئی پی سی اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت بدعنوانی کے 94 مقدمات درج کئے گئے جو گذشتہ تین برسوں میں سب سے زیادہ تھے ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جموں وکشمیر میں سال 2018 سے سال 2020 تک بدعنوانی کے معاملات میں مسلسل کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔

این سی آر بی کی رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر میں سال 2018 میں بدعنوانی کے 82 معاملے درج کئے گئے جبکہ سال 2019 میں 73 اور سال 2020 میں 71 مقدمے ریکارڈ کئے گئے لیکن سال 2021 کے دوران ان کیسز کی تعداد میں اضافہ درج ہوا اور 94 مقدمے درج ہوئے ۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹی کورپشن بیورو، ویجیلنس اور دوسری ایجنسیوں کی طرف سے درج کئے جانے والے مقدموں میں غیر متناسب اثاثوں کے 15 کیسز، مجرمانہ بد دیانتی کے 2 کیسز، 29 ٹریپ کیسز اور 48 دیگر مقدمے شامل ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انتظامیہ میں پھیر بدل:تین آئی اے ایس ‘چار جے کے اے ایس افسران تبدیل

Next Post

تحصیلداروں کو جموں میں ایک سال سے زائد عرصے سے مقیم لوگوں کو رہائش کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’جموں و کشمیر بھارت کا اہم حصہ‘
اہم ترین

’جموں و کشمیر بھارت کا اہم حصہ‘

2026-08-20
’جموں کشمیر میںامن ترقی کی کنجی ہے‘
اہم ترین

ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے۲۳ ویں یومِ تاسیس سے  سنہا کا خطاب

2026-08-20
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

عمر نے بی جے پی کے بدعنوانی کے الزامات مسترد کردئے

2026-08-20
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ نے پھانسی دے کر سزائے موت پر عملدرآمد ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی

2026-08-20
راج باغ کے ’ٹرینڈز‘ کمرشل کمپلیکس کے معاملے میں اے سی بی نے ایف آئی آر درج کرلی
اہم ترین

راج باغ کے ’ٹرینڈز‘ کمرشل کمپلیکس کے معاملے میں اے سی بی نے ایف آئی آر درج کرلی

2026-08-20
محبوبہ کا این سی پر جنوبی کشمیر کو نظر انداز کرنے کا الزام
اہم ترین

محبوبہ کی کشمیر کے حوالے سے منفی  ٹریول ایڈوائزری واپس لینے کی اپیل

2026-08-20
کٹھوعہ میں تین افراد نالہ میں ڈوب گئے ، ریسکیو آپریشن جاری
اہم ترین

بیٹے کو بچاتے ہوئے باپ نالہ سندران میں ڈوب کر جاں بحق

2026-08-20
اہم ترین

صوبائی کمشنر کا عید میلاد النبی ؐ اور بعد ازاں آنے والے  جمعہ کے انتظامات کا جائزہ

2026-08-20
Next Post
تحصیلداروں کو جموں میں ایک سال سے زائد عرصے سے مقیم لوگوں کو رہائش کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار

تحصیلداروں کو جموں میں ایک سال سے زائد عرصے سے مقیم لوگوں کو رہائش کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.