جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

مرکز نے جسٹس علی محمد ماگرے کو جموں کشمیر لداخ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقررکیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-11
in مقامی خبریں
A A
مرکز نے جسٹس علی محمد ماگرے کو جموں کشمیر لداخ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقررکیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

نئی دہلی//
مرکزی حکومت نے منگل کو جسٹس پنکج متھل کو راجستھان ہائی کورٹ، جسٹس پی بی ورلے کو کرناٹک ہائی کورٹ اور جسٹس علی محمد ماگرے کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کا اعلان کیا۔
چیف جسٹس کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن آج مرکزی وزارت قانون و انصاف کے محکمہ قانون نے جاری کیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق صدرجمہوریہ نے جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پنکج متھل کو راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔
اسی طرح جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی محمد ماگرے کو ترقی دے کر وہاں چیف جسٹس بنانے کی منظوری دی گئی ہے ۔
بمبئی ہائی کورٹ کے جج جسٹس پی بی۔ ورلے کو ترقی دیکر کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر تقرری کی منظوری دی گئی ہے ۔
چیف جسٹس آف انڈیا یو یو للت کی سربراہی میں سپریم کورٹ کالجیم نے ستمبر کے آخری ہفتے میں تینوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹسوں کی تقرری کی سفارش کی تھی۔
اس دوان ہندوستان کے چیف جسٹس ادے امیش للت نے مرکزی حکومت کو خط لکھ کر سپریم کورٹ کے دوسرے سینئر جج جسٹس دھننجیا وائی چندرچوڑ کے نام کی سفارش کی ہے، جو ہندوستان کے اگلے چیف جسٹس ہوں گے۔
چیف جسٹس للت نے آج صبح سو ادس بجے جسٹس چندر چوڑ کو جانشین نامزد کرنے والا خط حوالے کیا۔ سی جے آئی للت نے سپریم کورٹ کے تمام ججوں سے اگلے سی جے آئی کا اعلان کرنے کے لیے ججز لاؤنج میں جمع ہونے کی درخواست کی تھی۔
چیف جسٹس للت ۸ نومبر سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ حال ہی میں، مرکزی وزیر قانون و انصاف کرن رجیجو نے چیف جسٹس کو خط لکھ کر جانشین کا نام دینے کی درخواست کی تھی۔
اگر مرکز چیف جسٹس للت کی تجویز کو قبول کر لیتا ہے، تو جسٹس چندرچوڑ کی۵۰ویں چیف جسٹس آف انڈیا کے طور پر۱۰ نومبر ۲۰۲۴ تک دو سال سے زیادہ کی مدت ہوگی۔ جو کہ ماضی قریب میں چیف جسٹس کے لیے سب سے طویل مدت میں سے ایک ہے۔
جسٹس چندرچوڑ کے والد جسٹس وائی وی چندرچوڑ ۲فروری ۱۹۷۸ سے ۱۱جولائی۱۹۸۵ تک خدمات انجام دینے والے ہندوستان کے ۱۶ویں چیف جسٹس تھے۔
جسٹس چندرچوڑ اپنے آزاد خیال اور ترقی پسند فیصلوں کے لیے جانے جاتے ہیں، سب سے حالیہ فیصلہ غیر شادی شدہ خواتین کے ۲۴ ہفتوں تک حمل کے اسقاط حمل کے حق کو برقرار رکھنے والا فیصلہ ہے۔
وہ آئینی بنچوں کے حصہ تھے جس نے متفقہ طور پر ہم جنس پرستی کو جرم نہیں قرار دیا اور پرائیویسی کو آرٹیکل ۲۱ کے تحت بنیادی حق کے طور پر تسلیم کیا۔ وہ اس اکثریت کا حصہ تھے جس نے سبری مالا مندر میں ہر عمر کی خواتین کے داخلے کے حق کو برقرار رکھا۔ جسٹس چندر چوڑ۵ ججوں کی بنچ کے رکن بھی تھے جس نے ایودھیا،بابری مسجد کیس کا فیصلہ کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈوڈہ میں آزاد کی پارٹی کے کارکنان آپس میں لڑ پڑے

Next Post

الطاف احمد شاہ کی لاش آخری رسومات کیلئے لواحقین کے سپرد :ڈی جی تہاڑ جیل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی کے قریب بارہمولہ میں گولہ ناکارہ بنا دیا گیا

2026-03-26
Next Post
الطاف احمد شاہ کی لاش آخری رسومات کیلئے لواحقین کے سپرد :ڈی جی تہاڑ جیل

الطاف احمد شاہ کی لاش آخری رسومات کیلئے لواحقین کے سپرد :ڈی جی تہاڑ جیل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.