سرینگر//
جموںو کشمیر سکول ایجوکیشن محکمہ ( ایس اے ڈی) نے جموںو کشمیر یوٹی میں اساتذہ کے تبادلے کے معاملات کی جانچ کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔
ہفتہ کو حکومت کی جانب سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق چھ رکنی کمیٹی طبی بنیادوں کے علاوہ شریک حیات کی پوسٹنگ اور سیکورٹی کی بنیادوں ٹرانسفرمعاملات کا جائزہ لے گئی۔
کمیٹی میں ناظم تعلیمات کشمیر اور جموں صوبہ،ڈائرایکٹر فائنانس،ایس ای ڈی،محکمہ صحت اور طبی تعلیم کا ایک نمائندہ شامل ہے۔
جاری حکم نامے میں بتایا گیا ہے کمیٹی تبدیلیوں سے درخواستوں کی جانچ کرے گئی ۔اور محکمہ کی طرف سے غور کے لئے سفارشات پیش کرے گئی ۔
خیال رہے جموں و کشمیر میں مذکورہ بالا مسائل کے پیش نظر ان لوگوں کو طرح طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اب کمیٹی تشکیل دینے کے بعد مذکورہ اساتذہ کو پریشانیوں سے نجات ملنے کا قومی ہے۔