سرینگر//
وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے ۔
ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔
وادی میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج کمی ریکارڈ ہو رہی ہے جس کی وجہ سے لوگ صبح اور شام کے وقت قدرے سردی محسوس کرنے لگے ہیں۔
وادی کے دیہی علاقوں میں لوگ خاص کر عمر رسیدہ افراد صبح اورشام کے وقت سردی سے بچنے کا روایتی لباس ‘پھیرن’ استعمال کرنے لگے ہیں۔
گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے۴ء۱ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہو اتھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے۵ء۰ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۳ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے۹ء۱ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۸ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے۴ء۱ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
دریں اثنا وادی میں ہفتے کے روز بھی موسم خشک تھا اور صبح سے ہی دھوپ چھائی ہوئی تھی۔لوگوں کو صبح کے وقت خوشگوار دھوپ سے دکانوں کے تھڑوں، صحںوں اور پارکوں میں لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔