سرینگر/۴اکتوبر
مرکزی وزیر داخلہ منگل کی شام کو سرینگر پہنچے جہاں ائر پورٹ پر پولیس، سیول انتظامیہ اور بھاجپا لیڈران نے اُن کا استقبال کیا۔
وزیر داخلہ کے سرینگر دورے کے پیش نظر وادی بھر میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ امیت شاہ منگل کی شام کو سرینگر کے ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں سیول و سیکورٹی عہدیداروں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ وزیر داخلہ ہوائی اڈے سے سیدھے راج بھون کی طرف روانہ ہوئے جہاں پر انہوں نے سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ کے دورے کے پیش نظر کشمیر میں سیکورٹی کے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں۔
حکام نے کشمیر صوبے کے قرب و جوار میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کو ناکام بنانے کے لئے بھاری تعداد میں سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ شہر کے سیول لائنز علاقوں میں سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ بلوارڈ، گپکار شاہراہوں کو کانٹے دار تار سے سیل کیا گیا اور کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔