جموں//
جموںکشمیر کے ضلع اودھم پور کے منسر موڑ میں پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک مسافر کی موت جبکہ۶۷دیگر زخمی ہوگئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ مونگری سے اودھم پور آ رہی ایک مسافر بر دار گاڑی پیر کی صبح منسر موڑ پر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک مسافر کی موت جبکہ۶۷دیگر زخمی ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کیلئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
متوفی کی شناخت جمال الدین ساکن مونگری اودھم پور کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں سے چودہ کی شناخت ۱۷سالہ روشنی‘۱۷سالہ ممتو‘۲۹سالہ نیلم کمار، ڈیڑھ سالہ پلوی‘۱۷سالہ ریکھا دیوی‘۱۷سالہ رجنی دیو‘۱۸سالہ وریندر کمار‘۷۴سالہ ٹھاکر داس‘۶۵سالہ کوشلیہ دیوی‘۲۵ سالہ نریندر سنگھ، روہت کمار، ششی ٹھاکر اور ۳۸سالہ پرشوتما کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔