سرینگر//
سپریم کورٹ کالجیم نے جسٹس علی محمد ماگرے کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر ترقی دینے کی سفارش کی ہے۔
یہ فیصلہ۲۸ستمبر کو چیف جسٹس آف انڈیا یو یو للت کی سربراہی میں کالجیم کی میٹنگ میں لیا گیا۔
یہ فیصلہ موجودہ چیف جسٹس پنکج متھل کو راجستھان ہائی کورٹ منتقل کرنے کی کالجیم کی سفارش کے تناظر میں لیا گیا ہے۔
جسٹس علی محمد ماگرے۸ دسمبر۱۹۶۰ کو پیدا ہوئے۔انہوں نے سال۱۹۸۴ میں وکالت کا پیشہ اپنایا ،اور ضلعی عدالتوں بشمول ریونیو کورٹس/ٹربیونلز اور ہائی کورٹ میں قانون کی پریکٹس شروع کی۔
جسٹس مارچ۲۰۱۳ میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا۔