بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کاروبار

گرتے دام :کیا میوہ تاجر اب اپنے سیبوں کو ضائع کررہے ہیں ؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-01
in کاروبار, مقامی خبریں
A A
گرتے دام :کیا میوہ تاجر اب اپنے سیبوں کو ضائع کررہے ہیں ؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

سرینگر//
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے بوگام چاڈورہ علاقے میں اْس وقت لوگوں کے ہوش اْڑ گئے جب ایک نالے میں پانی کے بجائے ہزاروں کی تعداد میں مختلف قسموں کے تازہ سیبوں کا سیلاب اْمڑ آیا۔
ہاٹی کلچر ڈیلوپمنٹ آفیسر کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے جانکاری حاصل کی جارہی ہے۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ بوگام چاڈورہ میں جمعے کی سہ پہر کو اْس وقت لوگوں کے ہوش اْڑ گئے جب علاقے سے بہنے والے نالے میں ہزاروں کی تعداد میں تازہ سیبوں کو دیکھا گیا۔ سیبوں کی تعداد کا اس بات سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا تھا کہ نالہ کا پانی بھی سیبوں کی وجہ سے رک گیا جس وجہ سے مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نالہ کے اردگرد وسیع العریض سیب کے باغات ہیں چونکہ ریٹ کم ہونے کے باعث مزدوری کے پیسے بھی وصول نہیں ہو رہے ہیں لہذا باغ مالکان اب ان سیبوں کو پھینک رہے ہیں۔
ہاٹی کلچر ڈیلوپمنٹ آفیسر چاڈورہ مشتاق احمد یتو نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ اس بارے میں وہ کچھ بھی کہنے کی پوزیشن میں نہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
دریں اثنا بوگام کے سرپنچ محمد مقبول نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ نالے میں سیبوں کو پھینکنا صحیح نہیں تاہم دوائیوں اور مزدوری کے پیسے بھی ادا نہیں ہو پا رہے ایسی صورت میں باغ مالکان کے پاس کون سا راستہ بچا ہے۔
مقبول نے بتایا کہ سیب انڈسٹری کو امسال ناقابل تلافی نقصان ہونے کے باوجود بھی سرکار کی جانب سے باغ مالکان کو ابھی تک کوئی رعایت نہیں دی گئی۔انہوں نے مزید کہاکہ بینک کی جانب سے اْنہیں کے سی سی لون کا سود ادا کرنے پر دباو ڈالا جارہا ہے جس وجہ سے کسان اور باغ مالکان ذہنی کوفت کا شکار ہو گئے ہیں۔
سرپنچ نے مزید بتایا کہ کم سے کم سرکار کو کے سی سی لون میں رعایت دینی چاہئے تاکہ باغ مالکان کوتھوڑی بہت راحت مل سکے۔موصوف سرپنچ نے بتایا کہ ایسے واقعات ہوتے رہیں گے کیونکہ سیبوں کی قیمتوں میں کافی گراوٹ آئی ہے جس وجہ سے باغ مالکان مزدوری بھی ادا کرنے سے قاصر نظر آرہے ہیں۔
بتادیں کہ سرینگر جموں شاہراہ کئی روز تک بند رہنے سے کشمیر کی فروٹ انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔باغ مالکان کا کہنا ہے کہ شاہراہ بند رہنے کے باعث میوے سے لدی گاڑیاں کئی روز تک درماندہ ہو کررہ جاتی ہیں جس وجہ سے سیبوں کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم آج فائیوجی خدمات کاافتتاح کریں گے

Next Post

جسٹس علی محمد ماگرے کو ہائی کورٹ کا چیف جسٹسمقرر کرنے کی سفارش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
مقامی خبریں

سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر متاثرین کی بازآبادکاری پر توجہ مرکوز

2025-05-14
فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: عرب پارلیمنٹ
مقامی خبریں

سعودی عرب کا ہندپاک جنگ بندی کا خیرمقدم

2025-05-14
مقامی خبریں

شوپیاں پہلگام حملے میں مشتبہ دہشت گردوں کے پوسٹر چسپاں

2025-05-14
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
Next Post
جسٹس علی محمد ماگرے کو ہائی کورٹ کا چیف جسٹسمقرر کرنے کی سفارش

جسٹس علی محمد ماگرے کو ہائی کورٹ کا چیف جسٹسمقرر کرنے کی سفارش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.