جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

صرف سیاست میں یہ سہولت ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-01
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

دہلی کی بے دلی!

ایک بات تو صاحب طے ہے کہ یہ سیاست بڑی مزیدار چیز ہے… اس کام ‘ اس پیشے ‘ اس تجارت میں جو سہولت ہے‘ جوآزادیاں ہیں وہ کسی اور کام ‘ کسی اور پیشے ‘ کسی اور تجارت میں نہیں ہیں اور… اور بالکل بھی ہیں۔آپ جب چاہیں جہاں چاہیں آ جا سکتے ہیں … سرکاری ملازمین اور پیشہ ور افراد کی طرح صبح سویرے اٹھ کر ہاتھ پیر مارنے کی کوئی ضرورت نہیں اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ آپ چھٹی پر جانا چاہتے ہیں … غیر معینہ مدت کی چھٹی پر ‘ کوئی آپ کو روکنے اور ٹوکنے والا نہیں ہے… کہ … کہ آپ کا چھٹی پر جانے سے آپ کے گھر کا چولہہ ٹھنڈا نہیں ہو گا… اس بات کی ضمانت ہے… یہ ضمانت کوئی اور نہیں بلکہ سیاست خود دیتی ہے ۔اوریقین کیجئے ہم جو کہہ رہے ہیں‘ کسی مفروضے کی بنیاد پر نہیں کہہ رہے ہیں… بالکل بھی نہیں کہہ رہے ہیں … اب اپنے باپ بیٹے کی ہی مثال لیجئے ‘ کبھی باپ غائب ہو تا ہے تو کبھی بیٹا… باپ جلوہ گر ہو جائے تو بیٹے کا کوئی ایڈریس نہیں ہو تا ہے اور…اور جب بیٹے موجود ہو تو باپ نو دو گیارہ ہو جاتا ہے ۔ آجکل ڈاکٹر صاحب شہر میں موجودہیں ‘ اس لئے عمرعبداللہ کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے … اور جب وہ آجائیں گے تو… تو ان کے باپ صاحب منظر نامے … کشمیر کے سیاسی منظر نامے سے اس طرح غائب ہو جائیں گے جیسے گدھے کے سر سے سینگ غائب ہیں ۔کوئی عمرعبداللہ کو روکے گا اور نہ ٹو کے گا… اور نہ ان سے کوئی جواب مانگے گا کہ جناب آپ کہاں تھے ۔ہاں … ہاں ہم جانتے ہیں کہ ہم صرف باپ بیٹے کو ہی نہیں پکڑ سکتے ہیں کہ ہر کوئی سیاستدان ایسا ہی ہوتا ہے…وہ ایسا ہی کرتا ہے اور… اور ہم اس بات سے اتفاق کرتے ہیں… سو فیصد اتفاق ۔ باپ بیٹے کی ہی طرح اپنے راہل بابا بھی بیچ میں ہی غائب ہو جاتے ہیں… آجکل یہ جناب ’بھارت جوڑو‘ یاترا میں مصروف ہیں اور… اور اگر یاترا کے دوران ہی راہل بابا پھر کہیں غائب ہو جائیں گے… چھٹی پر چلے جائیں گے تو… تو کوئی حیران اور نہ پریشان ہو جائیگا کہ …کہ سیاست میں اتنی گنجائش موجود رہتی ہے… ہر ایک سیاستدان کیلئے۔ نہیں ہو تی تو… تو کیا ہمارے گورے گورے بانکے چھورے بار بارغائب تھوڑے ہی ہوتے… بالکل بھی نہیں ہو تے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پٹن تصادم :جاں بحق جنگجو آرمی ریکروٹمنٹ ریلی میں رخنہ ڈالنے کی فراق میں تھے:ایس ایس پی

Next Post

افغانستان سے تعلقات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

2026-07-23
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

افغانستان سے تعلقات

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.