ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جنسی زیادتی کا الزام لگاکر بلیک میل کرنے کا کیس:

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-30
in مقامی خبریں
A A
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
جموں کشمیر پولیس نے تین لوگوں کی گرفتاری عمل لائی ہے‘ جنہوں نے جنسی زیاتی کا الزام لگا کر لوگوں کو بلیک میل کرکے ۶ ماہ میں ۴۰لاکھ روپے کمائے ۔
پولیس نے بتایا کہ اس ہفتے کے شروع میں ایک سینئر سرکاری اہلکار نے پولیس کے پاس جا کر شکایت کی کہ اسے ۸ لاکھ روپے کا دھوکہ دیا گیا ہے اور اسے بلیک میل کیا جا رہا ہے۔
تینوں مشتبہ افراد، شائستہ بشیر اور ان کے شوہر اعزاز احمد گنائی اور ان کے دوست جہانگیر احمد ڈار کو بدھ کے روز ’بھتہ خوری‘ کا مکمل ریکیٹ چلانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
لیس نے ایک بیان میں کہا کہ شائستہ بشیر، ان کے خاوند جو بڈگام کے نارکرہ علاقے میں رہائش پذیر ہیں اور ان کا ساتھی جہانگیر احمد ڈار ساکن ہندواڑہ نے ضلع بڈگام کے ڈلون گاؤں کے باشندے نذیر احمد راتھر کو جنسی زیادتی کے فریب میں ڈال کر ان سے پیسے وصولے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نذیر احمد نے شیر گڑی پولیس تھانے میں شائستہ اور دو ملزمان کے خلاف شکایت درج کروائی کہ شائستہ نے ان کو فون کال کرکے کسی کام کے مقصد سے سرینگر بلایا۔ شکایت کنندہ گان نے پولیس کو بتایا کہ شائستہ نے ان کو بٹہ مالو میں ایک کمرے میں لے گئی جہاں جنسی زیادتی کے الزام میں اس کے خاوند اعجاز احمد اور جہانگیر احمد نے نزیر احمد کا ویڈیو بنایا اور شکایت کنندگان کو بدنام کرنے کی دھمکی دے کر ان سے پیسے وصولے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت کنند گان اس فریب میں آکر ان کو پیسے دیے اور ان کی سازش میں پھنس گئے۔
پولیس نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد مذکورہ ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے انکشاف سے مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔ پولیس کے مطابق مذکورہ ملزمان دیگر افراد کے ساتھ بڑی گینگ چلا رہے تھے جس کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ گینگ بااثر افراد کے بارے میں معلومات اکٹھا کرتا تھا اور گزشتہ چھ ماہ میں بلیک میل کر کے تقریباً ۴۰ لاکھ روپے کما چکا تھا۔
ایس ایس پی سرینگر‘ راکیش بلوال نے پی ٹی آئی کو بتایا’’تقریباً سات سے آٹھ ایسے افراد ہماری نوٹس میں آئے ہیں اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں‘‘۔
بلوال کاکہنا تھا’’مجھے یقین ہے کہ ان جیسے اور بھی بہت سے مرد ہوں گے جو سماجی بدنامی کی وجہ سے خاموش ہیں۔ میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ ان کی شناخت کا خیال رکھا جائے گا۔‘‘
پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے تین افراد کے خلاف بھتہ خوری، مشترکہ نیت سے کیے گئے جرم، مجرمانہ سازش اور مجرمانہ دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی نہیں چاہتی کہ جموں و کشمیر میں انتخابات ہوں‘وقار رسول کا الزام

Next Post

پنتھرس پارٹی کے سابق صدربی جے پی میں شامل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
پنتھرس پارٹی کے سابق صدربی جے پی میں شامل

پنتھرس پارٹی کے سابق صدربی جے پی میں شامل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.