سرینگر/23 ستمبر
سرینگر پولیس شہر میں فضائی نگرانی کو مزید وسیع اور اپ گریڈ کرنے کے لئے جدید ترین ہائی ریزولیشن کیمرہ والے ڈرونز کا استعمال کر رہی ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ڈرونز زمین سے نظر نہیں آسکیں گے لیکن لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے ۔
سرینگر پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا”سرینگر کے مشتبہ علاقوں میں فضائی نگرانی جاری ہے جو سماج دشمن عناصر، مجرموں، جنگجو ¶ں اور جنگجو اعانت کاروں کی تلاش میں ہیں“۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ ہائی ریزولیشن کیمرہ والے جدید ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔
پولیس ٹویٹ میں مزید کہا گیا”یہ ڈرونز زمین سے دکھائی نہیں دے سکیں گے لیکن یقین رکھیں کہ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کی جائے گی“۔
قابل ذکر ہے کہ پہلے پولیس سری نگر میں یوم جمہوریہ یا یوم آزادی کے موقعوں پر ہی صورتحال پر نگرانی رکھنے کے لئے ڈرونز کا استعمال کر رہی تھی۔