اوڑی/۲۲ ستمبر
شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کی اوڑی تحصیل کے دھانی سیدان گاو¿ں میں جمعرات کی دیر شام ایک نابالغ لڑکے کو تیندوا اپنے ساتھ لے گیا۔
ایک مقامی باشندے نے ایک مقامی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ ایک نابالغ لڑکا ‘جس کی شناخت سید علی حسین ولد سید عباس کاظمی کے نام سے ہوئی ہے، اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ تیندوا اس پر چڑھ دوڑا اور اسے قریبی جنگلوں میں لے گیا۔
پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تلاش کے لیے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔
اس ہفتے کے شروع میں ایک نابالغ لڑکی کو تیندوا لے گیا تھا اور بعد میں مردہ پایا گیا تھا۔
اس واقعہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور انتظامیہ سے جانور کو پکڑنے کی اپیل کی۔
دریں اثناءایک ماہ قبل علاقے میں تیندوے کے ہاتھوں ۳ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔