بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سنہا کی جموںکشمیر کیلئے نبارڈ کے۳۴ہزار۸۲۹ کرو ڑ روپے کے ممکنہ لنکڈکریڈٹ پلان کی نقاب کشائی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-25
in اہم ترین
A A
آئندہ چار سال میں جموں کشمیر میں فاصل بجلی پیدا ہوگی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

جموں//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج نیشنل بینک فار ایگر ی کلچر رورل ڈیولپمنٹ ( نبارڈ) کا جموںوکشمیر یوٹی کیلئے۳۴ہزار۸۲۹ کروڑ روپے کا ممکنہ لنکڈ کریڈٹ پلان کی نقاب کشائی کی جو دیہی آبادی کی اُمنگوں کو پورا کرنے ، دیہی بنیادی ڈھانچے میں پائے جانے والے تفاوت کو ختم کرنے اور زرعی معیشت کو تبدیل کرنے کے لئے کوآپریٹیو کریڈٹ سسٹم کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہے۔
کریڈٹ پلان کا اعلان نبارڈ کے ذریعہ جموں میںمنعقد ہ’’ یوٹی کریڈٹ اینڈ ڈیولپمنٹ سمینار ‘‘ میں جموں وکشمیر کے لئے’’ یوٹی فوکس پیپر۲۳۔۲۰۲۲ پیش کرنے کے لئے کیا گیا ہے جس میں زراعت اور اِس سے منسلک سرگرمیوں اور دیگریوٹی میں فارم سیکٹر کی سرگرمیاں ترجیحی شعبوں کے تحت طبعی و مالی اِمکانات کا احاطہ کیا گیا ۔
اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنرنے دیہی معیشت کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بنیادی ڈھانچے ، اِنسانی وسائل اور فائنانسنگ کے خلا کو پُر کر کے اِس کی مکمل صلاحیت کو کھولا جاسکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’ ہماری اَگلی بڑی ترقی دیہی جموںوکشمیر ہے اور ہمیں اِس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ دیہی معیشت ترقی کے اِس عمل میں فعال طور پر حصہ لے ۔ ہمیں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے ، خواتین کو بااِختیار بنانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے بین ضلعی کوآرڈی نیشن کی ضرورت ہے اور اِس کوشش میں نبارڈ کا ایک اہم رول ہے ۔‘‘
اِس موقعہ پر جانکاری دی گئی کہ جموںوکشمیر میں نبارڈ رورل اِنفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت بنیادی ڈھانچے کی بنیادی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے دیہی معیشت کا ایک اہم محر ک رہا ہے جہاں گذشتہ ۲۶ برسوں میں۸۴۵۷ کروڑ کی لاگت سے۴۱۷۸ منصوبے مکمل کئے گئے ہیںجن میں بنیادی طور پر آبپاشی اور دیہی رابطوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اِس بات کو اُجاگر کرتے ہوئے کہ زراعت اور اِس سے منسلک شعبہ ہماری زائد اَز۷۰فیصد آبادی کو برقرار رکھتے ہوئے یہ بھی اعلان کیا کہ نبارڈ اور جموںوکشمیر کے محکمہ زراعت نے مشترکہ طور پر۲۵ہزار۹۹۱ کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکیج کی منصوبہ بندی کی ہے تاکہ زرعی آدانوں ، قرضوں کی آسان دستیابی سے کسانوں کی آمدنی ، تکنیکی زراعت اور پوری زراعت اور باغبانی کی پیداواری سلسلہ کی اَپ گریڈیشن کو بہتر بنایا جاسکے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نوٹ کیا کہ یہ جامع منصوبہ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے وزیر اعظم کے نظرئیے کے مطابق ہے۔اُنہوں نے مزید کہا’’جموںوکشمیر میں نبارڈ کی طرف سے۳۶ فارمر پروڈیوسر تنظیمیں بنائی گئی ہے جو تقریباً ۶ہزار کسانوں کو فائدہ پہنچا رہی ہیں اور اِس مالی برس میں مزید ۲۶ ایسی تنظیمیں قائم کی جائیں گی جو جموں وکشمیر یوٹی میں جدید زراعت اور باغبانی کی مضبوط بنیاد کی ترقی کے لئے فیصلہ کن طورپر آگے بڑھیں گی۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کنگن سڑک حادثے میں ۲سیاح ہلاک‘۲۲زخمی

Next Post

ستیہ پال کے۳۰۰کروڑ روپے رشوت کی پیشکش کے الزام کی سی بی آئی تحقیقات کریگی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

2026-09-09
وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ
اہم ترین

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

2026-09-09
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

پونچھ کی سرحدی باشندی دہشت گردی خطرات سے خبردار

2026-09-09
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ

2026-09-09
ڈانگری گاؤں میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کا عمل شروع
اہم ترین

جموں خطے میں۲۱ مقامات پر فوج کی جگہ سی آر پی ایف تعینات ہوگی

2026-09-09
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

ایس کے آئی ایم ایس  کالج کا ہڑتالی میڈیکل انٹرنز کو شوکاز نوٹس

2026-09-09
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  کو جموں و کشمیر کا اضافی چارج

2026-09-09
اہم ترین

اسمبلی سیکریٹریٹ میں  جے کے اے ایس افسر  کی تعیناتی منسوخ

2026-09-09
Next Post
ستیہ پال کے۳۰۰کروڑ روپے رشوت کی پیشکش کے الزام کی سی بی آئی تحقیقات کریگی

ستیہ پال کے۳۰۰کروڑ روپے رشوت کی پیشکش کے الزام کی سی بی آئی تحقیقات کریگی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.