جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کنگن سڑک حادثے میں ۲سیاح ہلاک‘۲۲زخمی

ادھمپور میں گاڑی کھائی میں جا گری‘ ۴ جاں بحق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-25
in اہم ترین
A A
کنگن حادثے میں۲ سیاح ہلاک‘۲۲ زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//
جموں کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے ہاری گنیون علاقے میں سیاحوں سے بھری ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں ۲سیاحوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ۲۲دیگر زخمی ہوئے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر لہیہ شاہراہ پر گنیون کنگن کے نزدیک ایک ٹیمپو جس میں سیاح سوار تھے سڑک پر پھسل گیا ۔انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے حادثے میں زخمی ہوئے سیاحوں کو ٹروما ہسپتال پہنچایا جہاں پر دو کی موت واقع ہوئی جبکہ باقی زخمیوں کو صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حادثہ کیسے پیش آیا اس کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔
دریں اثنا جموں وکشمیر یوٹی کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کنگن میں پیش آئے حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر منوج سنہا نے لکھا کہ وسطی ضلع گاندربل میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس دورا ن دو سیاحوں کی موت واقع ہوئی جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
سنہا نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ گاندربل کو ہدایت دی گئی ہے کہ زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کیا جائے ۔
ایل جی نے حادثے میں زخمی ہوئے سیاحوں کی جلد شفایابی کیلئے دعا کی ہے ۔
اس دوران جموںکشمیر کے ضلع اُدھم پور کے کیلا رام نگر علاقے میں ایک نجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس وجہ سے۴؍افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ تین کی حالت ہسپتال میں تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز اُدھم پور کے کیلا رام نگر کے نزدیک ایک ایکو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر کھائی میں جاگری ۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگوں نے بچاؤ کارروائی شروع کی گئی جس دوران زخمی ہوئے چھ افراد کو فوری طورپر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے چار کو مردہ قرار دیا جبکہ تین کی حالت ہسپتال میں نازک بنی ہوئی ہے ۔
ہلاک شدگان میں دس سالہ لڑکا اور ڈیڑھ سال کی بچی شامل ہیں۔پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حج ۲۰۲۲:’ہم تیار ہیں لیکن سعودی حکومت کے فیصلے کا انتظار ہے ‘

Next Post

سنہا کی جموںکشمیر کیلئے نبارڈ کے۳۴ہزار۸۲۹ کرو ڑ روپے کے ممکنہ لنکڈکریڈٹ پلان کی نقاب کشائی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
آئندہ چار سال میں جموں کشمیر میں فاصل بجلی پیدا ہوگی

سنہا کی جموںکشمیر کیلئے نبارڈ کے۳۴ہزار۸۲۹ کرو ڑ روپے کے ممکنہ لنکڈکریڈٹ پلان کی نقاب کشائی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.