جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ملک میں چیتوں کو معدوم قرار دے دیا گیا‘ لیکن بازآبادکاری کی کوئی کوشش نہیں ہوئی:مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-18
in مقامی خبریں
A A
ملک میں چیتوں کو معدوم قرار دے دیا گیا، لیکن بازآبادکاری کی کوئی کوشش نہیں ہوئی: مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:بی جے پی کی سری نگرمیں ترنگا ریلی کا اہتمام

بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ڈیم کے تمام گیٹ بند

شیوپور//
وزیر اعظم ‘نریندر مودی نے آج کہا کہ جن چیتوں کے بارے میں پڑھ پڑھ کر ملک کے بچے بڑے ہوتے ہیں، بدقسمتی سے۱۹۵۲میں انہیں معدوم قرار دے دیا گیا تھا، لیکن کئی دہائیوں تک ان کی باز آبادکاری کیلئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔
مودی نے آج باضابطہ طور پر نامیبیا سے لائے گئے چیتوں کو مدھیہ پردیش کے شیوپور کے کونو نیشنل پارک میں چھوڑا۔ نامیبیا سے کل آٹھ چیتے لائے گئے ہیں، جن میں سے تین کو مودی نے انکلوژر میں چھوڑا تھا۔
وزیر اعظم مودی نے کئی دہائیوں کے بعد ہندوستان میں چیتوں کو آباد کرنے کیلئے نامیبیا کے تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس دوران اپنے پیغام میں مودی نے کہا کہ آزادی کے امرت مہوتسو میں ہم نے اپنے وراثت پر فخر کرنے اور خود کو غلامی کی ذہنیت سے آزاد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ پچھلی صدیوں میں فطرت کے استحصال کو جدیدیت کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ ملک میں آخری تین چیتوں کا بھی شکار کیا گیا۔ ملک کیلئے بدقسمتی سے چیتا کو ۱۹۵۲میں معدوم قرار دے دیا گیا، لیکن کئی دہائیوں تک ان کی بحالی کے لیے کوئی ٹھوس کوششیں نہیں کی گئیں۔
چیتوں کی واپسی کے لیے کی گئی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے ایک ایسے موضوع پر سخت محنت کی جسے سیاسی نقطہ نظر سے زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی۔ ملک کے سائنسدانوں نے ایک طویل تحقیق کی۔ ٹیمیں نامیبیا گئیں۔ کئی سروے کے بعد کونو کو منتخب کیا گیا۔ آج اسی محنت کا نتیجہ سامنے آیا ہے ۔
مودی نے کہا کہ ہندوستان میں فطرت، ماحول، جانور اور پرندے نہ صرف سلامتی کی بنیاد ہیں بلکہ ہماری روحانیت اور حساسیت کی بنیاد بھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ ہمیں بچپن سے سکھایا جاتا ہے ۔ ایسے میں اگر ایک پوری نوع کا وجود ہی ختم ہو جائے تو ہم اسے کیسے قبول کر سکتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آنے والے برسوں میں بچوں کو اس ستم ظریفی سے نہیں گزرنا پڑے گا کہ وہ اس چیتا کو نہیں دیکھ پائیں گے جس کے بارے میں وہ پڑھ کر بڑے ہوئے ہیں۔
مودی نے کہا کہ ۲۱ویں صدی میں تیزی سے ابھرتے ہوئے ہندوستان نے دنیا کو یہ پیغام بھی دیا ہے کہ معیشت اور ماحولیاتی نظام ایک دوسرے سے متضاد نہیں ہیں۔ ماحولیات کے تحفظ کے ساتھ ملک کی ترقی بھی ہو سکتی ہے ، ہندوستان نے یہ کر دکھایا۔ان کا کہنا تھا’’۲۰۱۴سے اب تک ملک میں جنگلات سے محفوظ۲۵۰نئے علاقے شامل کیے گئے ہیں۔ گجرات کے ایشیائی شیروں، ایک سینگ والے گینڈے اور آسام کے ہاتھیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں ویٹ لینڈز بھی پھیلے ہیں۔ ملک میں۷۵ویٹ لینڈ سائٹس کو’رامسر سائٹس‘قرار دیا گیا ہے اور ان میں سے۲۶کو پچھلے چار سالوں میں شامل کیا گیا ہے ۔ ملک کی ان کاوشوں کے اثرات آنے والی صدیوں تک نظر آئیں گے اور ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

منگل کو زائد از تیس برسوں بعد وادی میں بڑے اسکرین کی واپسی ہوگی

Next Post

کپوارہ میں دو منشیات فروش گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

آپریشن سندور:بی جے پی کی سری نگرمیں ترنگا ریلی کا اہتمام

2025-05-16
مقامی خبریں

بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ڈیم کے تمام گیٹ بند

2025-05-16
وادی میں شبانہ بارشیں اور تیز ہوائیں
مقامی خبریں

فوجی سربراہ کا بارہمولہ کے اگلے علاقوں کا دورہ جوانوں کے رول کو سراہا

2025-05-16
کٹھوعہ:جھرپ میں ۲ ملی ٹنٹ ہلاک‘۵ سیکورٹی اہلکار زخمی
مقامی خبریں

ریاسی اور کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد تلاشی آپریشن جاری

2025-05-16
logoo76-1
مقامی خبریں

ڈی جی بی ایس ایف نے جموں میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

2025-05-16
نارکو دہشت گردی میں ملوث افرادسے سختی سے نمٹا جائے گا:ڈی جی پی پربھات
مقامی خبریں

پربھات کا ضلع ہسپتال پونچھ کا دورہ‘ زخمیوں کی عیادت

2025-05-16
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

2025-05-15
مقامی خبریں

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

2025-05-15
Next Post
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘

کپوارہ میں دو منشیات فروش گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.