جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

مشرقی لداخ میں گوگرا ہاٹ اسپرنگ سے ہند چین افواج کا انخلاء کا عمل مکمل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-14
in مقامی خبریں
A A
مشرقی لداخ میں گوگرا ہاٹ اسپرنگ سے ہند چین افواج کا انخلاء کا عمل مکمل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

سرینگر//(ویب ڈیسک)
فوجی اسٹیبلشمنٹ کے ذرائع نے منگل کو بتایا کہ ہندوستانی اور چینی فوجیوں نے مشرقی لداخ کے گوگرا ہاٹ اسپرنگس علاقے میں پٹرولنگ پوائنٹ ۱۵ سے فوجی انخلاء کا عمل مکمل کر لیا ہے۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ عمل منگل کی دوپہر تک مکمل کر لیا گیا ۔
پچھلے ہفتے، حکومت نے کہا تھا کہ اس علاقے میں انخلاء کا عمل جمعرات (۸ ستمبر) کی صبح ساڈھے آٹھ بجے شروع ہوا اور پیر (۱۲ ستمبر) تک مکمل ہو جائے گا۔ لیکن یہ عمل توقع سے ایک دن بعد یعنی آج۱۳ ستمبر کو مکمل ہوا۔
چھ دن کے عمل میں پانچ اجزاء تھے’’فارورڈ تعیناتیوں‘ کو روکنا۔ دونوں اطراف کے فوجیوں کی اپنے اپنے علاقوں میں واپسی‘تمام عارضی ڈھانچے اور دیگر متعلقہ بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنا‘علاقے میں زمینی شکل کو دونوں طرف سے تعطل سے پہلے کی پوزیشنوں پر بحال کرنا‘ آگے کی تعیناتی کو ’مرحلہ وار، مربوط اور تصدیق شدہ طریقے سے روکنا‘، اور اس بات کو یقینی بنانا کہ ڈھانچے کو ’منتشر اور باہمی طور پر تصدیق شدہ‘ کیا جائے۔
اعلیٰ سرکاری ذرائع نے انڈین ایکسپریس کو بتایا تھا کہ مقامی فوج کے کمانڈروں اور افسران کو سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ہر نقل و حرکت کی ’تصدیق‘ کریں۔
معلوم ہوا ہے کہ کمانڈروں کو یہ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ وہ پورے عمل کو پرامن طریقے سے مکمل کریں اور علاقے میں کشیدگی نہ بڑھائیں۔
خیال یہ تھا کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے، ذرائع نے جون۲۰۲۰ میں پیٹرولنگ پوائنٹ ۱۴ میں انخلاء پر ہونے والی گلوان جھڑپوں کی طرف اشارہ کیا۔
لیکن ذرائع نے بتایا کہ ۶۰ہزار فوجیوں اور بھاری ساز و سامان سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کی وسیع پیمانے پر کمی پر ابھی بات چیت باقی ہے۔
پی پی ۱۵ سے علیحدگی کا فیصلہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے گزشتہ ہفتے بھارت،جاپان ۲+۲ وزارتی اجلاس کے لیے ٹوکیو کیلئے روانہ ہونے سے پہلے لیا گیا تھا۔
قومی سلامتی کے مشیر ‘اجیت ڈوول مسلح افواج کے اعلیٰ افسران کے ساتھ نئی دہلی میں اس عمل کی نگرانی کر رہے تھے، جب کہ جے شنکر اور سنگھ کو بھی اس عمل کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
اب جبکہ انخلاء کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا ہے ۱۵؍ اور۱۶ ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر سمرقند میں وزیر اعظم نریندر مودی کی چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ممکنہ ملاقات کیلئے مرحلہ تیار ہے۔
مودی اور شی جن پنگ کے درمیان ملاقات کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے، لیکن اسے بھی مسترد نہیں کیا جا رہا ہے۔
تاہم، دونوں ممالک کے درمیان سرحد سے متعلق دیگر متنازعہ مسائل ابھی بھی باقی ہیں اور چینی افواج ڈیپسانگ میدانی علاقوں اور چارڈنگ نالہ کے علاقے میں ایل اے سی کے ساتھ روایتی گشتی علاقوں تک ہندوستانی رسائی کو روکتی رہتی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان

Next Post

بی جے پی جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کے حق میں نہیں ہے :وقار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش‘۷گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
Next Post
وقار رسول پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مقرر

بی جے پی جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کے حق میں نہیں ہے :وقار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.