جموں/13ستمبر
بھارتیہ جنتاپارٹی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کا کہنا ہے کہ رشوت اور دھاندلیوں میں ملوث سرکاری اہلکاروں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔
رینہ نے بتایا کہ اس ملک میں مودی جی کی سرکار بد عنوانی اور رشوت کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرے گی۔
بی جے پی یونٹ صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
رینہ نے کہا کہ موجودہ مرکزی سرکار نے رشوت خوری اور بد عنوانیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا ہے ۔
ایس آئی امتحانات میں دھاندلی اور سی بی آئی کی جانب سے چھاپے مارنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں مسٹر رینہ نے کہا کہ جو غلط کام کرے گا اُس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ رشوت اور بد عنوانیوں میں ملوث کسی بھی سرکاری اہلکار کو بخشا نہیں جائے گا ۔
بی جے پی یونٹ صدر کے مطابق مودی جی کی سربراہی میں مرکزی سرکار بد عنوانی اور رشوت خوری کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرے گی۔
رینہ نے کہا کہ سی آئی اور دوسرے امتحانات میں ہوئی دھاندلیوں کی تحقیقات سی بی آئی کے ذریعے ہو رہی ہے اور جو کوئی بھی ملوث قرار پائے گا اُس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ غلط کام کرنے والوں کو اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔