بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر میں ملی ٹنسی کا خمیازہ پنڈتوں کے ساتھ ساتھ مسلمانوں اور سکھوں کو بھی بھگتنا پڑا: یچوری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-24
in تازہ تریں
A A
کشمیر میں ملی ٹنسی کا خمیازہ پنڈتوں کے ساتھ ساتھ مسلمانوں اور سکھوں کو بھی بھگتنا پڑا: یچوری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

سرینگر/۲۴مارچ
سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچھوری کا کہنا ہے کہ کشمیر میں ملی ٹنسی سے صرف پنڈت برادری کے لوگوں کو ہی مشکلات سے دوچار نہیں ہونا پڑا ہے بلکہ مسلمانوں اور سکھ برادروں کو بھی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے ۔
یچوری نے دفعہ۳۷۰کی منسوخی کے خلاف عدالت عظمیٰ میں پارٹی کی طرف سے دائر عرضی پر جلد شنوائی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس عرضی کی شنوائی میں جتنی زیادہ تاخیر ہوگی سرکار کو قوانین لاگو کرنے میں اتنا زیادہ وقت ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کا ماننا ہے کہ جموں وکشمیر ملک کا حصہ ہے لیکن جن شرائط پر یہ ریاست ملک کے ساتھ جڑ گئی ہے ان کی پاسداری ہونی چاہئے ۔
موصوف جنرل سکریٹری نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کے روز یہاں گپکار میں واقع سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
یچوری نے کہا’’افسوس کی بات ہے کہ ہم نے عدالت عظمیٰ میں دفعہ۳۷۰؍اور۳۵اے کی منسوخی کے خلاف ایک عرضی دائر کی ہے لیکن آج تک اس پر شنوائی نہیں ہوئی جتنی دیر اس کی شنوائی میں ہوگی بی جے پی کو قوانین لاگو کرنے میں اتنا زیادہ وقت ملے گا یہی وجہ ہے کہ یہاں اراضی قوانین،حد بندی قوانین کو لاگو کیا جا رہا ہے ‘۔
ان کا کہنا تھا’جب تک عدالت عظمیٰ میں یہ فیصلہ نہیں ہوگا کہ مذکورہ دفعات کی منسوخی غیر قانونی تھی یا نہیں تب تک نئے قوانین کے اطلاق پر پابندی عائد ہونی چاہئے تھی لہذا ہماری گذارش ہے کہ اس عرضی کی بہت جلد شنوائی ہونی چاہئے ‘۔
کشمیر فائلز فلم پر بات کرتے ہوئے یچوری نے کہا کہ کشمیر میں ملی ٹنسی سے صرف پنڈت برادری کو ہی نہیں بلکہ مسلمانوں اور سکھ برادری کو بھی مشکلات سے دوچار ہونا پڑا ہے ۔انہوں نے کہا’اس فلم کے خلاف ایڈیٹرس گلڈ نے بھی مشترکہ بیان دیا کہ اس سے ملک میں اتحاد اور بھائی چارے کے ماحول کو ٹھیس پہنچے گی اب کہا جاتا ہے کہ وہ بھی فلم بنائیں لیکن اُس فلم کو دکھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘۔
یچوری کا کہنا تھا’ملی ٹنسی میں ہماری پارٹی کے لیڈروں اور ورکروں پر بھی حملے ہوئے مسلمانوں اور سکھ براداری کے لوگوں کو مارا گیا لیکن انہوں نے ہجرت کیوں نہیں کی لہذا اس وقت کے گورنر کے رول کے بارے میں بھی بات ہونی چاہئے تھی‘۔
کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ اس فلم سے مسائل حل ہونے کے بجائے مزید مسائل پیدا ہوں گے جو ملک کے لئے ٹھیک نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک آر آئی ٹی کے جواب میں ایک پولیس افسر نے بتایا کہ وادی میں ملی ٹنسی شروع ہونے سے لے کر کل۸۹پنڈت لوگ ہلاک ہوئے ہیں جبکہ باقی دوسرے مذہبوں کے ہیں۔
یچوری کا کہنا تھا’ہماری پارٹی بھی پنڈتوں کے حقوق کے لئے لڑ رہی ہے لیکن نفرت کی بنیادوں پر جو یہاں سیاست چل رہی ہے وہ ملک کے لئے ٹھیک نہیں ہے لہذا ہمیں آئین کو بچانے کے لئے متحد ہونا ہے ‘۔
کمیونسٹ لیڈر نے کہا کہ ہماری پارٹی کا ماننا ہے کہ جموں وکشمیر ملک کا حصہ ہے لیکن جن شرائط پر اس ریاست کا الحاق ملک کے ساتھ ہوا تھا ان کی پاسداری ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الحاق کے روز اول سے ہی یہ ہمارا ماننا رہا ہے ۔
موصوف سی پی آئی (ایم) لیڈر نے کہا کہ ملک کے حالات بد سے بد تر ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں شاید پہلی بار ملک کی بے روزگاری سب سے زیادہ ہے اور پچاس فیصد نوجوان اب روز گار کی تلاش ہی نہیں کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوانوں کو تعلیم اور روز گار فراہم کرے تاکہ وہ ملک کے لیے خود اپنی خدمات انجام دے سکیں۔
یچوری نے کہا کہ ملک کے جمہوری اداروں کو مسمار کیا جا رہا ہے اور ملک میں کوئی بھی ایسی چیز بچی نہیں ہے جس کو بیچا نہ گیا ہو۔انہوں نے کہا کہ ملک کے آئین کو بچانے کے لئے تمام سیکولر پارٹیوں کو ایک ہونے کی ضرورت ہے ۔
اس موقع پر محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ کشمیر صرف زمین کا ایک ٹکرا نہیں ہے بلکہ اس خطہ اراضی کی پانچ ہزار سال پرانی شناخت ہے جس کو مسخ نہیں کیا جا سکتا ہے ۔
تاریگامی نے کہ ہماری پارٹی دفعہ۳۷۰کی منسوخی کو ایک سانحے سے تعبیر کرتی ہے کیونکہ اس ریاست کی تاریخی حیثیت کو رات کے اندھیرے میں لیڈروں کو بند کرکے اور لاک ڈاؤن نافذ کرکے ختم کر دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم حد بندی کمیشن کے خلاف نہیں ہے لیکن یہ عمل۲۰۲۶میں ہونا تھا لیکن یہاں پہلے ہی کیا جا رہا ہے ۔
کشمیر فائلز فم کے حوالے سے مسٹر تاریگامی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے اس پر جنوبی افریقہ کے طرز پر ایک کمیشن تشکیل دیا جانا چاہئے تاکہ زمینی سطح پر یہ معلوم ہو سکے کہ کون مرا کیسے مرا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے کانفرنس کے دوران ایک قرار داد پاس کیا ہے جس میں لوگوں کو در پیش گوناگوں مشکلات کو اجاگر کیا گیا

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حجاب تنازعہ کی سماعت:سپریم کورٹ کا مقررہ تاریخ دینے سے انکار

Next Post

کنگن حادثے میں۲ سیاح ہلاک‘۲۲ زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

2026-09-09
وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ
اہم ترین

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

2026-09-09
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

پونچھ کی سرحدی باشندی دہشت گردی خطرات سے خبردار

2026-09-09
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ

2026-09-09
ڈانگری گاؤں میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کا عمل شروع
اہم ترین

جموں خطے میں۲۱ مقامات پر فوج کی جگہ سی آر پی ایف تعینات ہوگی

2026-09-09
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

ایس کے آئی ایم ایس  کالج کا ہڑتالی میڈیکل انٹرنز کو شوکاز نوٹس

2026-09-09
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  کو جموں و کشمیر کا اضافی چارج

2026-09-09
اہم ترین

اسمبلی سیکریٹریٹ میں  جے کے اے ایس افسر  کی تعیناتی منسوخ

2026-09-09
Next Post
کنگن حادثے میں۲ سیاح ہلاک‘۲۲ زخمی

کنگن حادثے میں۲ سیاح ہلاک‘۲۲ زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.