ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’گاڑی کتے‘:جو کپوارہ میں لائن آف کنٹرول کی حفاظت پر مامور فوج کی مدد کرتے ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-09
in مقامی خبریں
A A
’گاڑی کتے‘:جو کپوارہ میں لائن آف کنٹرول کی حفاظت پر مامور فوج کی مدد کرتے ہیں

KERAN, SEP 8 (UNI):- A Gaddi dog seen in Keran as they are Army’s eyes and ears along the Line of Control in Kashmir as they pick up any suspicious movement and instantly alert the soldiers about possible infiltration attempts. UNI PHOTO-2U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

کیرن (ایل او سی)//
جموںکشمیر کے ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول پرتعینات فوجی جوان در اندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے جہاں ایک طرف تمام تر جدید ترین ساز و سامان و سہولیات سے لیس ہیں وہیں دوسری طرف مقامی کتے بھی سرحد کی حفاطت کے لئے فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں۔
’گاڑی‘ کتوں کے نام سے مشہور یہ مخصوص کتے سرحد پر مشکوک نقل و حمل کو بانپتے ہی وہاں تعینات فوجی جوانوں کو الرٹ کر دیتے ہیں۔
یہ کتے مشینوں اور نگرانی کے دوسرے سامان سے بھی زیادہ پھرتی اور ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
کشمیر میں۳۵۰کلومیٹر طویل ناہموار پہاڑیوں، گھنے جنگلوں اور دشوار گذار راستوں پر محیط ایل او سی کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے یہ کتے ایک اور طاقت کے بطور کام کرتے ہیں۔
کیرن سیکٹر میں اگلی چوکی پر تعینات ایک فوجی جوان نے یو این آئی کو بتایا’’یہاں کئی چوکیوں پر یہ کتے فوجی جوانوں کیلئے آنکھوں اور کانوں کی حیثیت رکھتے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا’’اگر کوئی ایل او سی کے نزدیک آنے کی کوشش کرتا ہے تو یہ کتے شور مچاتے ہیں، یہ کتے عملی طور پر ہمارے ساتھ کام کرتے ہیں اور یہاں چوکیوں پر یہ ہمارا ایک حصہ ہیں‘‘۔
فوجی جوان کا کہنا تھا’’موسم کیسا بھی ہو برف باری ہو رہی ہو، تیز بارشیں ہو رہی ہوں یا ٹھٹھرتی سردی ہو یہ کتے ہر موسم میں جوانوں کے وفادار دوست ہیں‘‘۔انہوں نے مزید کہا’’اجنبی شخص کی نقل و حرکت دیکھتے ہی یہ طاقتور کتے زوروں سے بھونکنے لگتے ہیں اور جب فوجی جوان اپنے خیموں میں ہوتے ہیں تو اس وقت بھی یہ ادھر ادھر کڑی نظر گذر رکھتے ہیں‘‘۔
ایل او سی پر گرچہ اہم مقامات پر فوج کے تربیت یافتہ کئی کتے موجود ہوتے ہیں لیکن ’گاڑی کتوں‘کو کوئی تربیت نہیں دی جاتی ہے اور اس کے باوجود بھی یہ کتے فوجی جوانوں کیلئے انتہائی مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔
ایک فوجی افسر نے یو این آئی کو بتایا’’ان کتوں کو کسی قسم کی کوئی تربیت نہیں دی جاتی ہے لیکن سرحد پر رہنے سے وہ یہاں کے ماحول کو پانپ لیتے ہیں اور انہیں یہ حس پیدا ہوجاتی ہے کون یہاں اپنا اور کون اجنبی ہے ‘‘۔
فوجی نے کہا کہ یہ کتے فوج کی گشتی پارٹیوں کا بھی حصہ ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا’’یہ کتے چیک کرنے کیلئے ان جگہوں پر جاتے ہیں جہاں فوجی جوان تعینات ہوتے ہیں اور پھر واپس کمپنی کمانڈر کے پاس آتے ہیں تاکہ اس کو معلوم ہوسکے کہ ہر جوان اپنی اپنی منزل پر پہنچا ہے ‘‘۔
ایک اور فوجی جوان نے کہا کہ یہ کتے نہ صرف در اندازی کی روک تھام کیلئے اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہیں بلکہ ہمارے لئے بھی تفریح کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کتوں کو بسکوٹ اور دوسری غذا دی جاتی ہے اور فوجی جوان ان کا خاص خیال رکھتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں پی ایچ ای ڈیلی ویجروں کا احتجاجی دھرنا، متعدد ملازمین گرفتار

Next Post

شوپیاں سے تعلق رکھنے والے حاذق نے نیٹ یو جی امتحان میں ٹاپ کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
شوپیاں سے تعلق رکھنے والے حاذق نے نیٹ یو جی امتحان میں ٹاپ کیا

شوپیاں سے تعلق رکھنے والے حاذق نے نیٹ یو جی امتحان میں ٹاپ کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.