ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

شوپیاں سے تعلق رکھنے والے حاذق نے نیٹ یو جی امتحان میں ٹاپ کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-09
in مقامی خبریں
A A
شوپیاں سے تعلق رکھنے والے حاذق نے نیٹ یو جی امتحان میں ٹاپ کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
وادی کشمیر کے طلبا قومی سطح پر منعقد ہونے والے مسابقتی امتحانات میں مسلسل اپنی ذہانت و ذکاوت کا لوہا منوا کر وادی کا نام روشن کر رہے ہیں۔
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے حاذق پرویز نے این ای ای ٹی، یو جی امتحان میں نہ صرف جموں و کشمیر میں ٹاپ کیا ہے بلکہ قومی سطح پر دسویں رینک حاصل کی ہے ۔
حاذق نے اس امتحان میں۷۲۰ میں۷۱۰پوائنٹس حاصل کرکے دسویں رینک حاصل کی ہے ۔
شوپیاں کے ٹرینز گاؤں کے حاذق کے والد پرویز احمد فروٹ تاجر ہیں اور ان کی والدہ گھریلو کام کرتی ہیں۔
حاذق اپنی اس شاندار کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور اساتذہ کے سر ہی باندھتے ہیں۔ان کا کہنا ہے’’میں اللہ کا شکر گذار ہوں کہ جس نے مجھے کامیابی سے ہمکنار کیا لیکن میری یہ کامیابی میرے والدین اور ایک کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ کے سر ہے‘‘۔
کامیاب طالبعلم نے کہا’’میں نیٹ پاس کرنے کیلئے پر امید تھا لیکن دسویں رینک حاصل کرنا میری توقع سے باہر تھا‘‘۔
حاذق کا کہنا ہے کہ کامیابی کی سیڑھی پر چڑھنے کیلئے سخت محنت کے بغیر کوئی دسرا راستہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا’’مجھے بھی اپنے اس سفر خاص کر کورونا اور دیگر مسائل کی وجہ سے گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا‘‘۔
کامیاب طالب علم نے کہا کہ میں نیورولوجی میں مہارت حاصل کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے نیٹ امیدواروں سے حوصلے سے کام لے کر سخت محنت کرنے کی نصیحت کی۔
حاذق نے ڈولفن پبلک اسکول پلوامہ میں آٹھویں جماعت تک تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد شاہ ہمدان پبلک اسکول شوپیاں میں داخلہ لیا۔انہوں نے دسویں جماعت کا امتحان پاس کرکے گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکول ترک وانگام شوپیاں میں داخلہ کیا اور وہیں سے گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے امتحانات پاس کئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’گاڑی کتے‘:جو کپوارہ میں لائن آف کنٹرول کی حفاظت پر مامور فوج کی مدد کرتے ہیں

Next Post

’ ہندوستان کا دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بننا کوئی معمولی کامیابی نہیں ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
وزیراعظم مودی نے ملک بھر میں کووڈ کی صورتحال اور ٹیکہ کاری مہم کا جائزہ لیا

’ ہندوستان کا دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بننا کوئی معمولی کامیابی نہیں ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.