جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

دو دہائیوں بعد پاک فوج نے کسی دہشت گر گائیڈ/ ایجنٹ کی لاش قبول کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-06
in مقامی خبریں
A A
دو دہائیوں بعد پاک فوج نے کسی دہشت گر گائیڈ/ ایجنٹ کی لاش قبول کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

جموں//
دو دہائیوں سے زیادہ عرصے میں پہلی بار، پاکستان نے پیر کو لشکر طیبہ دہشت گرد گروپ کے تربیت یافتہ ایجنٹ اور گائیڈ کی لاش کو قبول کیا جو جموں و کشمیر میں فوج کی چوکی پر حملہ کرنے کیلئے گھس آیا تھا۔
حکام نے بتایا کہ تبارک حسین (۳۲) کی لاش راجوری ضلع کے ایک فوجی اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرنے کے دو دن بعد حوالے کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ اس کا ہسپتال میں آپریشن کیا گیا جہاں فوجی جوانوں نے اسے زندہ رکھنے کیلئے خون کا عطیہ بھی دیا۔
پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں کوٹلی کے سبز کوٹ گاؤں کے رہائشی حسین کا گولی لگنے بعد ایک فوجی ہسپتال میں آپریشن کیا گیا تھا۔حسین کو اُس وقت گولی لگی تھی جب وہ گزشتہ ماہ سرحد پار سے اس طرف دراندازی کی کوشش کررہا تھا۔
ایک فوجی اہلکار نے کہا’’حسین کی لاش کو ہندوستانی فوج نے پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن پر چکن دا باغ کراسنگ پوائنٹ پر پولیس اور سول افسران کی موجودگی میں پاکستان کے حوالے کیا‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ شاید یہ دو دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے میں پہلا موقع ہے جب پاکستان کی فوج نے ایک دہشت گرد کی لاش کو قبول کرلیا۔
حسین، ایک تربیت یافتہ لشکر طیبہ کے رہنما اور پاکستانی فوج کے ایجنٹ نے ۲۱؍ اگست کو راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں اس طرف دراندازی کرنے کی کوشش کی جب اسے ہندوستانی فوجیوں نے گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔
بعد میں اسے فوجی اسپتال راجوری منتقل کیا گیا جہاں اس کی سرجری ہوئی جس کے دوران فوجیوں نے اس کی جان بچانے کے لیے تین یونٹ خون کا عطیہ دیا۔ تاہم، اسے۳ ستمبر کو دل کا دورہ پڑا۔
اہلکار نے بتایا کہ متوفی کے پوسٹ مارٹم سمیت تمام طبی قانونی رسمی کارروائیاں اتوار کو مکمل کر لی گئی تھیں اور اسی کے مطابق پاکستانی فوج سے لاش کی واپسی کیلئے رابطہ کیا گیا تھا۔
اہلکار نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ جموں اور کشمیر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث اپنے شہریوں کی لاشیں قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔
۲۴؍ اگست کو، فوج کے ۸۰؍ انفنٹری بریگیڈ کے کمانڈر‘ بریگیڈیئر کپل رانا نے کہا کہ حسین نے دو دیگر افراد کے ساتھ ہندوستانی فوج کی چوکی پر حملہ کرنے کے اپنے منصوبے کے بارے میں اعتراف کیا، تاہم، نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی پر روکے جانے کے بعد واپس بھاگ گئے۔
’’حسین نے انکشاف کیا کہ اسے پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے کرنل یونس چوہدری نامی ایک افسر نے بھیجا تھا جس نے اسے ۳۰ہزار روپے (پاکستانی کرنسی) کی ادائیگی کی تھی۔ ‘‘
بریگیڈیئر نے کہاکہ ’’بھارتی پوسٹ کو نشانہ بنانے کی اجازت کرنل چوہدری نے ۲۱؍ اگست کو دی تھی‘‘۔انہوں نے کہا کہ اس شخص کو اس سے قبل فوج نے ۲۰۱۶ میں اسی سیکٹر سے اس کے بھائی ہارون علی کے ساتھ پکڑا تھا اور نومبر ۲۰۱۷ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وطن واپس لایا گیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے مابین تصادم ‘محاصرہ جاری

Next Post

سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں حجاب کی منطق پر سوال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش‘۷گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
Next Post
سپریم کورٹ ہولی کے بعد حجاب تنازعہ کی سماعت کرے گی

سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں حجاب کی منطق پر سوال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.