جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اب بجلی سپلائی بہتر ہو گی !

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2022-03-24
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امر ناتھ یاترا کا آغاز

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

اب ہمیں یقین ہے اور سو فصد ہے کہ ملک کشمیر میں بجلی سپلائی بہتر ہو جائیگی …یقین ایمان کی حد تک ہے ۔بجلی سپلائی میں بہتری اس لئے نہیں آ ئیگی کہ ایسا حکومت دعویٰ کررہی ہے… اس لئے بھی نہیں کہ پیداوار میں اضافہ ہو گیا ہے… نہیں صاحب اس لئے نہیں اور… اور بالکل بھی نہیں ۔ وجہ یہ ہے کہ ملک کشمیر میں سمارٹ بجلی میٹر لگنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور … اور کچھ ایک علاقوں میں انہوں نے اپنا کام بھی شروع کردیا ہے … کام ؟ جی ہاں کام … کیسے کام؟لوگوں کے‘ صارفین کے دل دھڑکانے کا کام… جی ہاں یقین کیجئے کہ اب میٹر اتنا تیز نہیں دھڑکے گا… جتنا تیز صارفین کے دل…ان کی تمام نظریں اب میٹر پر لگی ہوں گی کہ … کہ انہوں نے کتنی بجلی استعمال کی ‘ کتنے پیسے چڑھ گئے اور … اور بیلنس کتنا رہ گیا ۔اب دوڈ شروع ہو گی ‘ افراد خانہ میں بجلی بچانے‘ اس کے منصفانہ استعمال کی دوڈ… اس دوڈ میں افراد خانہ آپس میں لڑ پڑیں گے اور… اور ایک دوسرے پر بجلی کے استعمال میں کفایت شعاری نہ برتنے کا الزام لگائیں گے… ایک دوسرے سے کہیں گے کہ تیری وجہ سے بل زیادہ آئیگی… تمہاری وجہ سے پیسے زیادہ چڑھ رہے ہیں اور… اور اگر میڑ پری پیڈ ہو تو… تو ٹیشن اور زیادہ بڑ ھ جائیگی اور … لڑائیاں بھی۔ کہ…کہ تیری وجہ سے سمارٹ میٹر کا بیلنس ختم ہو رہا ہے‘ کم ہو رہا ہے ۔اور پھر دھیرے دھیرے یہ لڑائیاں ‘ یہ تلخ کلامی‘ یہ توں توں میں میں کم ہوگی اور پھر بند کہ … کہ پھر ہم سب بجلی کا منصفانہ استعمال کرنا سیکھ گئے ہوں گے … جہاں بیٹھے نہ بھی ہوں وہاں بجلی آن رکھنے کی عادت بھول گئی ہو گی …۷x۲۴ تین تین چار چار گیزر آن رکھنے کی عادت نے خیر باد کہا ہو گا …ہکنگ‘یعنی تاریکیوں میں بجلی کی ترسیلی لائن پر چوری کا کنکشن حاصل کرنا قصہ پارینہ ہوا ہو گا اور… اور اس لئے ہو ا ہو گا کہ … کہ سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے ساتھ ان سب بری عادات سے ہمیں خود کا پیچھا چھڑوانا ہو گا اور… اور سو فیصد ہو گا ۔اور یقین کیجئے کہ ایسا ہو گا اور… اور ایسا ہونے والا ہے … جس دن ہو گا اس دن ‘ اس لمحہ سے ہمیں دن رات اور رات دن بجلی ملنا شروع ہو جائیگا اور… اور یوں ہمارا وہ خواب پورا ہو جائیگا جس کے پورا ہونے کا ملک کشمیر کو اب بھی یقین نہیں ہے… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ لیکن یقین کیجئے کہ ایسا ہونے والا ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

او آئی سی کی حیثیت کا فی کلب کی سی ہے

Next Post

روس کے ساتھ بات چیت دشوار امر ہے : زیلنسکی

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

امر ناتھ یاترا کا آغاز

2025-07-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

2025-06-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اب تو آزاد صاحب کو بخش دو!

2025-06-29
سچ تو یہ ہے

’کانگریس میں سب ٹھیک ٹھاک ہے‘

2025-06-28
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ٹرمپ صاحب! یہ جنگ بندی بھی کرائیے

2025-06-27
Next Post
زيلنسکی کا روسی فوجیوں کی ماؤں سے اپنے بیٹے یوکرین نہ بھیجنے کا مطالبہ

روس کے ساتھ بات چیت دشوار امر ہے : زیلنسکی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.