نئی دہلی// ریزرو بینک آف انڈیا کے مرکزی بورڈ نے آج ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ عالمی اور گھریلو چیلنجوں کے درمیان موجودہ عالمی جیو پولیٹیکل بحران کے اثرات کا جائزہ لیا۔ ریزرو بینک آف انڈیا گورنر شکتی کانت داس کی صدارت میں جے پور میں 597 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اس کے ساتھ بورڈ نے ریزرو بینک کے کام کے مختلف شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس کے ساتھ لوکل بورڈ کے کام کاج اور سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ میں ڈپٹی گورنرس مہیش کمار جین، ڈاکٹر مائیکل دیببرتا پاترا، ایم روجیشور راؤ، ٹی روی شنکر کے علاوہ سنٹرل بورڈ کے دیگر ڈائریکٹر ستیش کے مراٹھے ، ایس گرومورتی، ریوتی آئیر، پروفیسر سچن چترویدی نے شرکت کی۔ ، آنند گوپال مہندرا، ویگھو سری نواسن، پنکج۔ رمن بھائی پٹیل اور ڈاکٹر رویندر ایچ ڈھولکیا موجود تھے ۔ اس میں مالیاتی خدمات کے سکریٹری سنجے ملہوترا بھی موجود تھے ۔