جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’دکاندارموجودہ ریٹ کے تحت کرایہ ادا کریں یا وقف کی دکانیں واپس کریں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-24
in مقامی خبریں
A A
نذر و نیاز کی صورت میں جمع ہونے والا پیسہ عام لوگوں کا ہے:اندرابی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

سرینگر//
وقف بورڈ کی چیئر پرسن‘درخشان اندرابی کا کہنا ہے کہ جن دکانداروں کا کرایہ سالہا سال سے واجب الادا ہے وہ موجودہ مارکیٹ ریٹ کے مطا بق اپنے بقایا جات فی الفور ادا کریں بصورت دیگر ان دکانوں کو تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اپنا روزگار کمانے کی خاطر فراہم کئے جائیں گے۔
اندرابی نے کہا کہ زیارت گاہوں پر کسی کو اب دکان سجانے کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ ایسے لوگوں نے پچھلے ساٹھ سالوں سے وقف بورڈ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔
ان باتوں کا اظہار اندرابی نے ایک نیوز پورٹل کو دئے گئے انٹرویو کے دوران کیا۔
وقف بورڈ کی جانب سے دکان کے کرائیوں میں اضافہ کرنے کے بارے میں چیئر پرسن نے کہاکہ متعدد دکانداروں نے پچھلے تیس سالوں سے وقف بورڈ کو کرایہ ہی نہیں دیا ہے۔انہوں بتایا کہ اس وقت ہمارے پاس کرایہ دار آرہے ہیں کہ ہم دکانوں پر خواہ مخواہ بیٹھے ہوتے ہیں کیونکہ آج کل کوئی کام ہی نہیں۔’’میں اْنہیں کہنا چاہتی ہوں کہ اگر آپ کو کوئی کام نہیں تو خدارا ان دکانوں کو وقف بورڈ کے حوالے کریں تاکہ تعلیم یافتہ بے روزگاروں کو یہ دکان دے سکیں اور وہ اپنی روزی روٹی کی سبیل کر سکے‘‘۔
اندرابی نے بتایاایم بی اے اور پی ایچ ڈی ڈگریاں مکمل کرنے والے نوجوانوں نے وقف بورڈ میں درخواست جمع کیں ہیں کہ اْنہیں دکانیں چاہئے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کرسکے۔اْن کے مطابق جو دکاندار یہ کہہ رہا ہے کہ کام نہیں تو وہ دکان چھوڑ سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ مارکیٹ کے حساب سے دکانداروں کو کرایہ دینا ہی پڑے گا۔ اْن کے مطابق لالچوک میں باٹا والا ایک کرایہ دیتا ہے اور وقف والا محض کچھ روپے ‘یہ وقف بورڈ کے ساتھ بہت بڑی نا انصافی ہے اور اس کو درست کرنے کا وقت آگیا ہے۔
وقف بورڈ کی چیئر پرسن نے کہاکہ وقف بورڈ نے نذر و نیاز پر کوئی پابندی عائد نہیں بلکہ سبھی زیارتگاہوں پر وقف بورڈ کی پیٹیاں موجود ہیں جہاں پر زائرین اپنا نذر و نیاز جمع کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ زائرین نے شکایت درج کرائی تھی کہ مجاوران اور کھڑکیوں پر بیٹھے افراد زیارتگاہوں پر حاضری دینے والے زائرین کو نذر و نیاز کے نام پر تنگ طلب کر رہے ہیں۔
اندرابی نے کہاکہ شکایت موصول ہونے کے بعد وقف بورڈ نے کمیٹی تشکیل دی اور رپورٹ موصول ہونے کے بعد لوگوں کی شکایت درست ثابت ہوئی۔اْن کے مطابق ’’جب ہم زیارتگاہوں پر جاتے ہیں تو وہاں پر گناہوں کی بخشش کیلئے جاتے ہیں لیکن ایسے لوگ عبادت میں خلل ڈال رہے ہیں جس سے زائرین کے دل رنجیدہ ہوتے ہیں‘‘۔
وقف چیئر پرسن نے واضح کیا کہ سبھی درگاہوں اور زیارتگاہوں میں وقف بورڈ کی پیٹیاں اور رسید بک لگے ہوئے ہیں جہا ں پر زائرین نذر و نیاز جمع کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جس طرح سے ماتا ویشنو دیوی بورڈ نے ہسپتال اور یونیورسٹیاں قائم کیں اسی طرح وقف بورڈ بھی ان پیسوں کو لوگوں کی فلاح وبہبود پر خرچ کرئے گا۔
مجاوران کو ایک دفعہ پھر ہدف تنقید بناتے ہوئے وقف بورڈچیئر پرسن نے کہاکہ ہم کسی کو بھی زیارتگاہوں پر دکان سجانے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ جو سیاستدان اس کی مخالفت کررہے ہیں اْنہیں پچھلے ساٹھ سالوں سے ان لوگوں سے حصہ ملتا تھا۔اْن کے مطابق یہ دین میں مداخلت نہیں بلکہ دین کو بدنام کرنے والوں کے خلاف ہم نے کارروائی کی ہے۔
اندرابی نے بتایا کہ سجادہ نشینوں کے ساتھ ہم اس مسئلے پر بات کریں گے۔انہوں نے کہاکہ آستانوں او رزیارتگاہوں پر۷۰فیصد نذر و نیاز ان لوگوں کی جیبوں میں چلا جا تا تھا۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کی حرکات سے لوگوں میں زیارتگاہوں کا عقیدہ ختم ہو رہا تھا اور لوگوں میں غلط پیغام جارہا تھا لیکن ہم نے اس کو اب ختم کیا جس سے زائرین نے راحت کی سانس لی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رام بن میں مکان گر جانے سے باپ بیٹا از جان، ایک شخص زخمی

Next Post

سوپور میں ہائبرڈ جنگجو اور اُس کے ساتھی کو گرفتار کرنے کاپولیس کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی کے قریب بارہمولہ میں گولہ ناکارہ بنا دیا گیا

2026-03-26
Next Post
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد

سوپور میں ہائبرڈ جنگجو اور اُس کے ساتھی کو گرفتار کرنے کاپولیس کا دعویٰ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.