بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

چلئے سب کام پر لگ جائیے …

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-16
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آسان نسخہ !

ڈونالڈ ٹرمپ !

چلئے صاحب اب سب کام پر واپس لگ جایئے… آزادی کا جشن تو ہم سب نے خوب منایا … ملک بھر میں منایا …لیکن اب کام کرنا ہے… ان سب باتوں کو عملی جامہ پہنانے کا کام جن کا وعدہ اور دعویٰ ملکی سطح کی قیادت نے کیا اور ریاستی / یو ٹی سطح کی سرکاروں نے بھی ۔وہ کیا ہے کہ آزادی کا اصل اور حقیقی جشن وہ ہے جب ملک کے شہریوں کو تمام بنیادی سہولیات میسر ہوں … صاف پینے کا پانی‘ وہ بھی کوسوں دور نہیں بلکہ نل سے جل والا صاف پانی ‘ بیمار کو علاج اور دوائیاں ‘ بچوں کو اسکول اور کالیج ‘ ۷x۲۴ نہ سہی لیکن ایک مناسب وقت کیلئے بجلی ‘بے روز گاروں کو روز گار‘ سر پر چھت ‘اچھی سڑکیں ‘فون اورانٹرنیٹ تک رسائی … جب یہ سب ہو گا … گاؤں گاؤں میں ہو گا‘ کریہ کریہ میں ہو گا … شہر ہی نہیں بلکہ ملک کے دور دراز علاقوں تک یہ سب بنیادی سہولیات بغیر کسی بھید بھاؤ کے دستیاب ہوں گی تو… تو آزادی کا جشن منانے کا مزہ ڈبل ہو جائیگا… دو گنا ہو جائیگا ۔ ملک آئندہ ۲۵ برسوں میں آزادی کے سو سال مکمل کرلے گا اور… اور ان ۲۵ برسوں میں وزیر اعظم نے ملک کو ترقی پذیر سے ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا عہد کیا ہے … ہمیں یقین ہے اور … اور سو فیصد یقین ہے کہ ہم ملک کو آئندہ ۲۵ برسوں میں ترقی یافتہ ملک بنانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں … اور صاحب اس میں کسی شک و شبہ کی ضرورت ہے اور نہ ایسی کوئی گنجائش ہے … لیکن صاحب یہ بھی ضروری ہے کہ … کہ یہ ہدف حاصل کرنے کیلئے ہمیں آج ہی اور ابھی سے کام پر لگ جانا ہو گا … تاکہ آج سے ۲۵ سال بعد جب ملک حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ بن جائے … ترقی صرف وہ نہ کریں جو گزشتہ ۷۵ برسوں سے ترقی کے اس سفر کے مسافر رہے ہیں… بلکہ وہ بھی جو آج تک ملک کی ترقی کے اس سفر میں چھوٹ گئے ہیں… جو پیچھے رہ گئے ہیں … کیونکہ جب یہ سب بھی ترقی کریں گے… جب انہیں بھی سر پر چھت‘ پینے کیلئے صاف پانی ‘تعلیم اور دیگر سہولیات مسیر ہوں گی… دستیاب رہیں گی … جب ملک کا ہر ایک طبقہ ترقی کرے گا… ترقی کے اس شاندار سفر میں ہم سفر بنے گا تب جاکے آئندہ ۲۵ برسوں میں ملک ترقی یافتہ بن جائیگا …اس لئے ملک کو ترقی پذیر سے ترقی یافتہ بنانے کیلئے سب لوگ کام پر لگ جائیں ۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اننت ناگ کے چندن واری پہلگام میں سڑک حادثہ‘ 7 آئی ٹی بی پی اہلکار ہلاک‘ 30 دیگر زخمی

Next Post

کنٹرول لائن کے اُس پار عوامی مزاحمت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آسان نسخہ !

2025-05-14
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کنٹرول لائن کے اُس پار عوامی مزاحمت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.