جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے والد کی بیٹے کی موت کے متعلق عرضی خارج کر دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-11
in اہم ترین
A A
حیدر پورہ جھڑپ:عامر ماگرے کے لواحقین کو ۵لاکھ روپے کا معاوضہ برقرار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

سرینگر//
جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے ایک والد کی اُس عرضی کو خارج کیا ہے جس میں اُس نے سال۲۰۰۴میں اپنے بیٹے کی ہلاکت میں انکوائری کرنے اور معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
مذکورہ والد کا الزام تھا کہ فوج نے اس کے بیٹے کو ہلاک کیا تھا۔عرضی گذار‘ جو اب زندہ نہیں ہے ‘نے ہائی کورٹ کے سامنے پیش کی جانے والی اپنی عرضی میں الزام لگایا تھا کہ جموں کشمیر پولیس کے اچھ بل اننت ناگ کیمپ کے سپیشل ٹاسک فورس نے ۱۹مارچ۲۰۰۴کو اس کے بیٹے بشیر احمد کو پکڑ لیا تھا اور وائیلو کوکرناگ میں قائم فوج کی۵پیرا کے سپرد کیا تھا جنہوں نے اس کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
عرضی گذار کا الزام تھا’’متوفی کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات تھے اور اس کو بے رحمی سے لوہے کی سلاخوں سے پیٹا گیا تھا‘‘۔ان کا دعویٰ تھا’’میرا بیٹا ملی ٹنسی سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں ملوث نہیں تھا اور نہ ہی اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ تھا‘‘۔انہوں نے بیٹے کی موت کیلئے معاوضے کا مطالبہ کیا تھا۔
مدعی علیہ نے عرضی گذار کے دعوؤں کے ساتھ اختلاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ متوفی نے لشکر طیبہ سے وابستہ جنگجو ہونے کا اعتراف کیا تھا۔انہوں نے کہا’’وہ لشکر طیبہ کے صوبائی کمانڈر کی کمیں گاہ کے نزدیک چھڑنے والے ایک انکاؤنٹر میں ہلاک ہوا جہاں اس نے سیکورٹی فورسز کو لیا تھا‘‘۔
کرنل ونیت سیٹھ نے پہلے اپنے ایک حلف نامے میں بشیر احمد کی گرفتاری اور بعد ازاں اس کی موت واقع ہونے کے متعلق انکار کیا تھا۔فوج کا کہنا تھا کہ بشیر احمد کو کبھی بھی فوج کی۵پیرا کے حوالے نہیں کیا گیا۔بعد میں فوج کی ایک پیرا کے ایک افسر کی طرف سے دائر ایک تفصیلی کاؤنٹر حلف نامے میں کہا گیا کہ اس کی یونٹ کے اہلکاروں نے بشیر کو گرفتار کیا جس نے کمین گاہ کے پتہ کا انکشاف کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا جس دوران جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں بشیر احمد زخمی ہوکر بر سر موقع ہی ہلاک ہوگیا۔
جسٹس سنجے دھر کے مطابق گرچہ پولیس اور فوج کے ورژنز میں اختلافات ہیں تاہم دونوں کا ماننا ہے کہ بشیر احمد انکاؤنٹر کے دوران ہلاک ہوا۔انہوں نے کہا کہ کیس ڈایئری کے ریکارڈ پر موجود مواد سے بادی النظر میں یہ عندیہ ملتا ہے کہ متوفی ایک کالعدم جنگجو تنظیم کے لئے کام کرتا تھا۔
کورٹ نے کہا کہ وہ اس متنازعہ سوال خاص کر موت واقع ہونے کی وجہ کا تعین کرنے کے میدان میں نہیں اتر سکتی ہے ۔
جج نے کہا کہ مجھے اس عرضی میں کوئی میرٹ نظر نہیں آ رہا ہے لہذا اس کو خارج کیا جا رہا ہے اور عرضی گذار کو اختیار ہے کہ وہ تحت قانون کوئی دوسرا مناسب علاج تلاش کرے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تین برسوں میں پہلا فدائین حملہ‘۴ فوجی ہلاک

Next Post

‘غزہ میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں کی ہلاکت تشویشناک’

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 5سالہ بچی سمیت 15 فلسطینی شہید

‘غزہ میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں کی ہلاکت تشویشناک’

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.