بدھ, نومبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی کی سکیورٹی ’غائب‘ ہونے پر سونیا گھبرا گئی تھیں

 مسلسل تشویش اس وقت شدید گھبراہٹ میں تبدیل ہوگئی جب راہل کو میں نے ہجوم میں گھرے ہوئے دیکھا :یاد داست میں انکشاف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-11
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’وہ تمہیں بھی مار ڈالیں گے‘:اندرا کے قتل کے بعد سونیا نے راجیو سے وزارت عظمیٰ قبول نہ کرنے کی التجا کی تھی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر؍۱۰ نومبر

            کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے اپنی یادداشتوں پر مبنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ جنوری۲۰۲۳ میں کشمیر میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران جب ایک بڑے ہجوم نے راہل گاندھی کو گھیر لیا اور ان کی سکیورٹی اچانک غائب ہوگئی تو وہ شدید گھبراہٹ کا شکار ہو گئی تھیں اور انہوں نے مدد کے لیے ہر ممکن شخص سے رابطہ کیا تھا۔

            سونیا گاندھی اپنی کتاب Belonging: A Journey of Love میں لکھتی ہیں کہ کشمیر میں یاترا کے دوران ایک بڑے ہجوم کے راہل گاندھی کے گرد جمع ہونے کے باوجود وہاں ان کی سکیورٹی کا کوئی نام و نشان دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ ان کے بقول، سکیورٹی اہلکاروں کے اچانک غائب ہونے کی وجوہات وہی بہتر جانتے ہوں گے۔

متعلقہ

طویل خشک موسم کے خاتمے کا امکان

سرما میں الیکشن کے انعقاد کیخلاف ہڑتال کے دوران لداخ میں الیکشن شیڈول جاری

            سابق کانگریسی صدر نے لکھا ہے کہ ان کی مسلسل تشویش اس وقت شدید گھبراہٹ میں تبدیل ہوگئی جب انہوں نے دیکھا کہ راہل گاندھی ایک بڑے ہجوم میں گھرے ہوئے ہیں اور ان کی حفاظت کے لیے کوئی اہلکار موجود نہیں ہے۔

            سونیا گاندھی کے مطابق، ’’میں گھبراہٹ میں تھی اور جس سے بھی رابطہ کر سکتی تھی، اسے فون کیا۔ سکیورٹی انتظامات بحال ہونے تک کشمیر میں یاترا ایک دن کے لیے روک دی گئی۔‘‘

            سکیورٹی انتظامات دوبارہ قائم ہونے کے بعد پیدل مارچ بحال ہوا اور خراب موسمی حالات کے درمیان سری نگر میں اختتام پذیر ہوا۔

            سونیا گاندھی لکھتی ہیں کہ اختتامی مرحلے پر راہل گاندھی کے ساتھ کشمیری رہنما عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی اور پرینکا گاندھی بھی موجود تھیں اور سب برف باری کے دوران آگے بڑھے۔انہوں نے راہل گاندھی کی بحفاظت واپسی پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ایک طرف اپنے بیٹے کے بحفاظت گھر لوٹنے پر اطمینان تھا تو دوسری طرف اس کے عزم اور حوصلے پر حیرت اور فخر بھی محسوس ہوا۔

            سونیا گاندھی کے مطابق، طویل پیدل سفر کے بعد راہل گاندھی جسمانی طور پر تھکے ہوئے ضرور دکھائی دے رہے تھے، لیکن ان کے چہرے پر ایک ایسی چمک تھی جو انہوں نے کافی عرصے سے نہیں دیکھی تھی۔

            کتاب میں انہوں نے بھارت جوڑو یاترا کو ملک میں اپوزیشن اتحاد کی تشکیل کی جانب ایک اہم ابتدائی قدم قرار دیا ہے۔ ان کے بقول، اس یاترا نے حکمران جماعت بی جے پی کے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کا مقابلہ کرنے والے سیاسی اتحاد کی تشکیل کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

            سونیا گاندھی نے یاترا کو عوام میں اتحاد، ہم آہنگی اور محبت کا پیغام عام کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے اس کے نعرے ’’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولو‘‘ کا بھی حوالہ دیا۔ ان کے مطابق یہ نعرہ حکمران جماعت کے سیاسی بیانیے کے برعکس محبت اور یکجہتی کا پیغام پیش کرتا تھا۔

            اپنی کتاب میں سونیا گاندھی نے۱۹۸۴کے سکھ مخالف فسادات کو ملک کی تاریخ کا ایک ’’المناک اور شرمناک‘‘ باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے شوہر راجیو گاندھی کے دل میں نہ کوئی تعصب تھا اور نہ ہی کسی کے لیے کینہ، تاہم وہ تاریخ کے ایسے دوراہے پر پہنچ گئے تھے جب مؤثر حکمرانی کا نظام ناکام ہو چکا تھا اور اس کے نتیجے میں وحشیانہ واقعات پیش آئے۔

            کتاب میں موصوفہ یاد کیا ہے کہ اندرا گاندھی کے قتل کی خبر تیزی سے پھیل گئی تھی۔ انہوں نے لکھا ہے کہ پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں بہت سے لوگوں نے اس سے قبل (جرنیل سنگھ) بھنڈراں والے اور اس کے ساتھیوں کے خاتمے کا خیرمقدم کیا تھا، جن پر دہشت اور قتل و غارت کے ذریعے ملک کو توڑنے کی کوشش کرنے کا الزام تھا۔

            سونیا گاندھی کے مطابق، ’’لیکن اب بہت سے لوگ اپنی وزیر اعظم کے قتل پر مشتعل تھے اور حالات خراب ہوتے جا رہے تھے۔ دوپہر تک شہر کے مختلف علاقوں اور اس سے باہر بھی فسادات پھوٹ پڑے تھے۔ بے گناہ سکھوں کے خلاف تشدد کی انتہائی سفاکانہ کارروائیاں کی گئیں۔ صرف دارالحکومت میں۲۰۰ سے زیادہ افراد انتہائی بے رحمی اور سرد مہری کے ساتھ قتل کر دیے گئے۔‘‘

            انہوں نے مزید لکھا کہ فسادات کے دوران سکھوں کی متعدد دکانیں اور مکانات لوٹ لیے گئے یا انہیں آگ لگا دی گئی۔

            سونیا گاندھی کے مطابق، اسی رات راجیو گاندھی قومی ٹیلی ویژن پر نمودار ہوئے اور لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا تقریباً پہلا عوامی خطاب تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔

 

 

(ایب ڈیسک)

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرما میں الیکشن کے انعقاد کیخلاف ہڑتال کے دوران لداخ میں الیکشن شیڈول جاری

Next Post

طویل خشک موسم کے خاتمے کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وادی کے بالائی علاقوں بشمول گلمرگ میں سیزن کی پہلی برف باری
اہم ترین

طویل خشک موسم کے خاتمے کا امکان

2026-11-11
سرما میں الیکشن کے انعقاد کیخلاف ہڑتال کے دوران لداخ میں الیکشن شیڈول جاری
اہم ترین

سرما میں الیکشن کے انعقاد کیخلاف ہڑتال کے دوران لداخ میں الیکشن شیڈول جاری

2026-11-11
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

’ناقابلِ اعتماد شواہد‘:یو اے پی اے کے تحت گرفتار دو نوجوان بری

2026-11-11
پاکستان کبھی اپنی روش نہیں بدلے گا:ڈاکٹرفاروق
اہم ترین

پارٹی میں ناراضگی کے پیشِ  نظر فاروق عبداللہ کا وزراء کیلئے  مشاورتی گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ

2026-11-11
اہم ترین

بنگلہ دیش میں جاں بحق سوپور کے  نوجوان کی میت وطن واپسی پر سپرد خاک

2026-11-11
سنہا کا جموں آتشزدگی کا جائزہ‘ فوری امداد کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کا جموں آتشزدگی کا جائزہ‘ فوری امداد کی ہدایت

2026-11-10
لاکھوں مہاجر پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع
اہم ترین

کشمیر کی آبی پناہ گاہوں سے متعلق این جی ٹی نے تازہ رپورٹ طلب کرلی

2026-11-10
’نجی اسکولوں کی من مانی کیخلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے‘
اہم ترین

’نجی اسکولوں کی من مانی کیخلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے‘

2026-11-10
Next Post
وادی کے بالائی علاقوں بشمول گلمرگ میں سیزن کی پہلی برف باری

طویل خشک موسم کے خاتمے کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.