بدھ, نومبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

طویل خشک موسم کے خاتمے کا امکان

محکمہ موسمیات کی وادی میں آج سے بالائی حصوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-11
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وادی کے بالائی علاقوں بشمول گلمرگ میں سیزن کی پہلی برف باری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی کی سکیورٹی ’غائب‘ ہونے پر سونیا گھبرا گئی تھیں

سرما میں الیکشن کے انعقاد کیخلاف ہڑتال کے دوران لداخ میں الیکشن شیڈول جاری

سیاحوں کو گریز چھوڑنے کی ہدایت‘ بھاری برفباری کا امکان ظاہر‘۱۵سے ۲۰ نومبر تک موسم دو بارہ خشک رہے گا

سرینگر؍۱۰ نومبر

             محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں جاری طویل خشک موسمی صورتحال۱۱ نومبر کی صبح سے تبدیل ہونے والی ہے۔ اس کے استقبال میں مطلع پر گہرے بادل ڈیرہ زن ہو گئے ہیں۔

             محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یکے بعد دیگرے داخل ہونے والی دو مغربی ہواؤں کے نتیجے میں وادی میں طویل خشک موسمی صورتحال تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک کمزور مغربی ہوا کی لہر کے داخل ہونے سے وادی میں مطلع مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔

             اس دوران۱۱ نومبر کی صبح وادی، خاص کر شمالی کشمیر اور وسطی کشمیر کے کچھ بالائی علاقوں میں ہلکی بارش یا برف باری کا امکان ہے۔

            ترجمان کے مطابق۱۲ نومبر کو ایک اور قدرے طاقتور مغربی ہوا کی لہر وادی میں داخل ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ اس دوران شمالی اور وسطی کشمیر کے کچھ پہاڑی علاقوں میں درمیانی سے بھاری برف باری متوقع ہے، جبکہ وادی کے دیگر پہاڑی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارش ہو سکتی ہے۔

            انہوں نے بتایا کہ یہ سلسلہ۱۳ نومبر تک جاری رہ سکتا ہے، جبکہ۱۴ نومبر کو موسم جزوی یا عمومی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ بعد ازاں۱۵ سے۲۰ نومبر تک وادی میں موسم عام طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔

            ترجمان نے کہا کہ اس دوران درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ متوقع ہے، جبکہ بالائی علاقوں کی سڑکوں اور اہم دروں، جیسے رزدان پاس، زوجیلا، سنتھن پاس اور مغل روڈ، پر پھسلن پیدا ہو سکتی ہے، جس سے ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

            محکمے نے مسافروں، ٹرانسپورٹروں اور سیاحوں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ وادی میں اس سے قبل بھی نومبر کے پہلے ہفتے میں برف باری ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متوقع بارش اور برف باری فضائی آلودگی کو کم کرنے میں بڑی حد تک معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

            ادھر وادی میں منگل کی صبح سے ہی مطلع ابر آلود رہا۔ سورج نے بادلوں کی اوٹ سے نکلنے کی کئی کوششیں کیں، تاہم غلبہ بادلوں ہی کا رہا۔ اہل وادی، بالخصوص کسان طبقہ، موسم کی تبدیلی کا بے صبری سے منتظر ہے تاکہ بوئی ہوئی فصلوں میں نئی جان آ سکے۔

            ادھرشمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کی گریز وادی میں آنے والے سیاحوں کو۱۱ نومبر سے بھاری برفباری کی پیش گوئی کے پیش نظر منگل تک وادی چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حکام نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ خراب موسمی حالات کے خدشے کے پیش نظر سیاحوں کو فوری طور پر واپسی کا انتظام کرنا چاہیے۔

            بانڈی پورہ پولیس نے اس سلسلے میں سفری ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو گریز کا نیا سفر شروع نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ پولیس نے خبردار کیا ہے کہ شدید برفباری کے نتیجے میں سڑک رابطہ منقطع ہوسکتا ہے اور دور افتادہ وادی میں سیاحوں اور دیگر مسافروں کے پھنس جانے کا خدشہ ہے۔

            پولیس نے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ، باقاعدہ طبی علاج یا مشاورت کے لیے جانے والے مریضوں، شادیوں اور دیگر اہم تقریبات میں شرکت کرنے والے مہمانوں نیز سب ڈویژن سے باہر وقت مقررہ پر سرکاری امور انجام دینے والے افراد کو بھی اپنے سفر کی منصوبہ بندی پیشگی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

            سیاحوں اور دیگر مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنا سفر پہلے سے طے کریں اور ترجیحاً دن کی روشنی میں سفر کریں۔ اس کے علاوہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے اور موسم و سڑکوں سے متعلق سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

            پولیس نے سیاحوں سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ سڑکوں کی صورتحال اور موسمی حالات سے متعلق تازہ جانکاری کے لیے مقامی پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔

۔۔۔۔۔(ایجنسیاں )

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی کی سکیورٹی ’غائب‘ ہونے پر سونیا گھبرا گئی تھیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’وہ تمہیں بھی مار ڈالیں گے‘:اندرا کے قتل کے بعد سونیا نے راجیو سے وزارت عظمیٰ قبول نہ کرنے کی التجا کی تھی
اہم ترین

کشمیر میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی کی سکیورٹی ’غائب‘ ہونے پر سونیا گھبرا گئی تھیں

2026-11-11
سرما میں الیکشن کے انعقاد کیخلاف ہڑتال کے دوران لداخ میں الیکشن شیڈول جاری
اہم ترین

سرما میں الیکشن کے انعقاد کیخلاف ہڑتال کے دوران لداخ میں الیکشن شیڈول جاری

2026-11-11
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

’ناقابلِ اعتماد شواہد‘:یو اے پی اے کے تحت گرفتار دو نوجوان بری

2026-11-11
پاکستان کبھی اپنی روش نہیں بدلے گا:ڈاکٹرفاروق
اہم ترین

پارٹی میں ناراضگی کے پیشِ  نظر فاروق عبداللہ کا وزراء کیلئے  مشاورتی گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ

2026-11-11
اہم ترین

بنگلہ دیش میں جاں بحق سوپور کے  نوجوان کی میت وطن واپسی پر سپرد خاک

2026-11-11
سنہا کا جموں آتشزدگی کا جائزہ‘ فوری امداد کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کا جموں آتشزدگی کا جائزہ‘ فوری امداد کی ہدایت

2026-11-10
لاکھوں مہاجر پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع
اہم ترین

کشمیر کی آبی پناہ گاہوں سے متعلق این جی ٹی نے تازہ رپورٹ طلب کرلی

2026-11-10
’نجی اسکولوں کی من مانی کیخلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے‘
اہم ترین

’نجی اسکولوں کی من مانی کیخلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے‘

2026-11-10

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.