جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

راجوری میں فوجی کیمپ پر فدائین حملہ ۳فوجی‘۲ ملی ٹینٹ ہلاک‘ میجر سمیت ۲اہلکار زخمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-11
in تازہ تریں
A A
راجوری میں فوجی کیمپ پر فدائین حملہ ۳فوجی‘۲ ملی ٹینٹ ہلاک‘ میجر سمیت ۲اہلکار زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں/۱۱اگست

جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے پرگرال درہال فوجی کیمپ پر جمعرات اعلیٰ الصبح جنگجووں نے فدائین حملہ کیا جس وجہ سے۳ فوجی ، دو ملی ٹینٹ از جان ہوئے جبکہ ایک میجر سمیت مزید دو اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے ۔

متعلقہ

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘۷ دہشت گرد ہلاک :بی ایس ایف

پاکستانی حملے ، خلاف ورزیاں بنادی گئیں ناکام:ہندوستانی فوج

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج مکیش سنگھ نے بتایا کہ جمعرات کی صبح مشتبہ ملی ٹینٹوں نے پرگرال فوجی کیمپ کے اندر زبردستی گھسنے کی کوشش کی جس دوران گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو فدائین مارے گئے ۔

فوج کے نائٹ کارپس ترجمان نے بتایا کہ رات کی تاریکی میں دو ملی ٹینٹوں نے فوجی کیمپ کے اندر گھسنے کی کوشش کی جس دوران حفاظت پر مامور اہلکاروں اور جنگجووں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ حملے میں زخمی ہوئے تین فوجی اہلکار ہسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ میجر سمیت دو اہلکاروں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ یوم آزادی سے قبل فوجی کیمپ پر حملے کے بعد جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق راجوری کے درہال پولیس اسٹیشن سے چھ کلومیٹر کی دوری پر واقع فوجی کیمپ پر جمعرات اعلیٰ الصبح جنگجووں نے فدائین حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ فوجی شدید طورپر زخمی ہوئے اگر چہ اُنہیں اُدھم پور فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے تین فورسز اہلکاروں کو مردہ قرار دیا جبکہ مزید دو کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے پرگرال فوجی کیمپ کے اندر اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب جمعرات نماز فجر سے قبل کیمپ کے باہر گولیوں اور بم دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

ذرائع نے کہاکہ جدید ہتھیاروں سے لیس دو جنگجووں نے جمعرات کی صبح راجوری میں قائم فوجی کیمپ کے اندر گھسنے کی کوشش کی تاہم الرٹ اہلکاروں نے اُن کی اس کوشش کو ناکام بنایا جس دوران شدید گولیوں کے تبادلے میں تین فوجی موقع پر ہی از جان ہوئے جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو ملی ٹینٹ بھی مارے گئے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج مکیش سنگھ نے بتایا کہ جمعرات اعلیٰ الصبح پرگرال فوجی کیمپ کے مین گیٹ کے نزدیک ملی ٹینٹوں اور فورسز کے مابین ہوئے شدید تصادم میں دو فدائین مارئے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ ایک وسیع علاقے کو سیکورٹی فورسز نے محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے ۔

دریں اثنا نائٹ کارپس کے ترجمان نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ رات کی تاریکی میں دو جنگجووں نے پرگرال فوجی کیمپ کے اندر زبردستی گھسنے کی کوشش کی۔

انہوں نے بتایا کہ حفاظت پر مامور فورسز اہلکاروں نے ملی ٹینٹوں کی اس کوشش کو ناکام بنایا جس دوران دوبدو گولیوں کے تبادلے میں پانچ اہلکار زخمی ہوئے جن کا ہسپتال میں علاج ومعالجہ چل رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ فوج کی اضافی کمک نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے ۔

دریں اثنا یوم آزادی سے تین روز قبل راجوری کے فوجی کیمپ پر ہوئے فدائین حملے کے بعد جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ مرکزی وزارت داخلہ نے فوجی تنصیبات، پولیس اسٹیشنوں اور دیگر حساس عمارتوں کے اردگرد اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امکانی حملوں کو ٹالنے کی خاطر جموں خطے میں ناکوں کا جال بچھایا گیا ہے ۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شارٹ کٹ پالیسیاں ملک کیلئے خطرناک:مودی

Next Post

کشمیر میں ہلکی جبکہ جموں میں موسلا دھار بارشیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
تازہ تریں

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘۷ دہشت گرد ہلاک :بی ایس ایف

2025-05-09
بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دو دہشت گرد ہلاک:فوج
تازہ تریں

پاکستانی حملے ، خلاف ورزیاں بنادی گئیں ناکام:ہندوستانی فوج

2025-05-09
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
تازہ تریں

جے شنکر کی اٹلی، یورپی یونین اور امریکہ کے رہنماوں کے سے فون پر بات

2025-05-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
تازہ تریں

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-09
’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام
تازہ تریں

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام

2025-05-08
سرحدی کشیدگی:پونچھ میں۱۵شہری ہلاک، درجنوں زخمی، لوگ محفوظ مقامات کی اور منتقل
تازہ تریں

ہندوستان نے پاکستانی حملوں کو ناکام بنایا‘لاہور میں فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا:وزارت دفاع

2025-05-08
پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جلد سخت جواب دیا جائے‘وزیر دفاع کی وارننگ
تازہ تریں

آپریشن سندور:حملوں میں ۱۰۰ سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہو ئے :حکومت

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
تازہ تریں

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کےلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-07
Next Post
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات

کشمیر میں ہلکی جبکہ جموں میں موسلا دھار بارشیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.