نئی دہلی؍۳نومبر
دہلی ہائی کورٹ نے بارہمولہ کے رکن پارلیمان شیخ عبدالرشید المعروف انجینئر رشید کی ضمانت عرضی پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ وہ دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے ایک مقدمے میں زیر حراست ہیں۔
انجینئر رشید کو اگست ۲۰۱۹ء میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) قانون (یو اے پی اے) کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ان کی جانب سے عدالت میں پیش کیا گیا کہ وہ گزشتہ سات برس سے حراست میں ہیں۔ اسی مقدمے میں مماثل الزامات کا سامنا کرنے والے ایک اور ملزم شبیر احمد شاہ کو مارچ ۲۰۲۶ء میں سپریم کورٹ نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
این آئی اے نے انجینئر رشید کی ضمانت عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے ہندوستان کے خلاف تقاریر کیں، ملک مخالف سرگرمیوں کی حمایت کی اور عبوری ضمانت پر رہائی کے دوران دو محفوظ گواہوں سے ملاقات کی۔
۔۔۔۔۔(ایجنسیاں)









