ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

خطے میں امن و سکون برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ قوم کی تعمیر کے لیے اپنا عزم جاری رکھے گی‘سربراہ شمالی کمانڈ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-12
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

’جموں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ہمارا یہی عہد ہے‘ آپ کا امن ہماری منزل ہے‘ آپ کی کامیابی ہمارے لیے باعثِ فخر ہے‘

پہلگام؍۱۱ستمبر

                شمالی کمانڈ کے آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے جمعہ کو کہا کہ شمالی کمانڈ کی فارمیشنز نے جموں و کشمیر میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے لیے ترقی کے مواقع پیدا کرنے اور ان کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے بھی مسلسل کام کیا ہے۔

                جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام میں آرمی گڈ ول اسکول(اے جی ایس)  میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شمالی کمانڈ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف ‘ لیفٹیننٹ جنرل شرما نے سکیورٹی اور سماجی ترقی کے میدان میں فوج کے دوہرے کردار کو اجاگر کیا۔

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

                لیفٹیننٹ جنرل شرما نے کہا کہ ’’وِکسِت بھارت‘‘ کی جانب پیش قدمی کے دوران شمالی کمانڈ خطے میں امن و سکون برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ قوم کی تعمیر کے لیے اپنا عزم جاری رکھے گی۔

                شمالی کمانڈ کے سربراہ نے کہا، ’’جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ہمارا یہی عہد ہے۔ آپ کا امن ہماری منزل ہے، آپ کی امنگیں ہمارے مشن ہیں اور آپ کی کامیابی ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔‘‘

                آرمی کمانڈر نے کہا کہ سکیورٹی نظام اور مقامی آبادی کے درمیان ایک مضبوط اور ناگزیر تعلق موجود ہے، جو ملک کے وسیع تر ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے انتہائی اہم ہے۔

                الیفٹیننٹ جنرل شرما نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصے کے دوران شمالی کمانڈ کی فارمیشنز نے نہ صرف جموں و کشمیر میں ایک مستحکم سکیورٹی ماحول یقینی بنایا بلکہ عوام کے ساتھ رابطہ برقرار رکھتے ہوئے اعتماد سازی، ترقی کے مواقع پیدا کرنے، نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارنے اور انہیں ملک کے لیے کام یابی حاصل کرنے کی درست راہ دکھانے کے لیے بھی مسلسل محنت کی ہے۔

                لیفٹیننٹ جنرل شرما نے کہا کہ مستقبل کی نسل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے فوج کی اولین ترجیح بچوں کو اعلیٰ معیار کی، ٹیکنالوجی پر مبنی اور نئی تعلیمی پالیسی سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کرنا ہے۔

                فوجی کمانڈر نے کہا کہ وہ طلبہ کی کامیابیوں پر بے حد فخر محسوس کرتے ہیں اور ان کامیابیوں میں والدین کی رہنمائی اور اساتذہ کی معیاری تعلیم کا اہم کردار ہے۔انہوں نے بتایا کہ آرمی گڈ ول اسکولوں کے طلبہ نے دہرادون میں اسرو کے ساتھ انٹرن شپ کی ہے، جبکہ انو فیسٹ ۲۰۲۵ میں ایک ہزار سے زائد منصوبے پیش کیے گئے۔

                لیفٹیننٹ جنرل شرما کے مطابق آرمی گوڈ ول اسکول ہانزک نے ’ینگ سائنٹسٹس انڈیا۲۰۲۵ ‘ میں ملک بھر میں تیسری جبکہ آرمی گوڈ ول اسکول وُزُر نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔

                آرمی کمانڈر نے کہا کہ آرمی گڈ ول اسکولوں کے طلبہ ، ینگ کریئیٹرز لیگ، اسپیل، میتھ اینڈ سائنس وِزرڈز اور مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اے جی ایس بانڈی پورہ اور اے جی ایس   وُزُر نے ’Arise School Excellence Award‘ حاصل کیا ہے، جبکہ حال ہی میں اے جی ایس وُزُر نے جدت طرازی کے شعبے میں دنیا کے۱۰ بہترین اسکولوں میں جگہ بنائی ہے۔

                لیفٹیننٹ جنرل شرما نے بھارتی ایئرٹیل فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران اس شراکت داری میں پیشہ ورانہ انداز، جذبے اور نچلی سطح پر جامع تعلیم کے لیے حقیقی عزم نمایاں رہا ہے۔

                انہوں نے کہا، ’’شمالی کمانڈ اس شراکت داری کو بہت اہمیت دیتی ہے اور مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں ہم مل کر جموں و کشمیر کے بچوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے میں کامیاب ہوں گے۔‘‘

                دریں اثناڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں و کشمیر نلن پربھات نے اعلیٰ پولیس افسران اور بارڈر سکیورٹی فورس‘ سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور جموں و کشمیر پولیس کی متعلقہ فارمیشنز کے افسران کے ساتھ بارڈر پروٹیکشن گرڈ کا جائزہ لیا۔

                جائزہ اجلاس کے دوران ڈی جی پی نے موجودہ سرحدی سکیورٹی انتظامات اور سرحدوں کے مؤثر تحفظ کے لیے تعینات مختلف سکیورٹی فورسز کے درمیان باہمی تال میل کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

                اجلاس میں بین ایجنسی رابطہ کاری مزید مضبوط بنانے، آپریشنل تیاری بہتر کرنے اور حساس علاقوں میں مضبوط سکیورٹی نظام یقینی بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔

                ڈی جی پی نلن پربھات نے ابھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور خطے میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کے لیے تمام سکیورٹی فارمیشنز کے درمیان قریبی اور مسلسل تال میل کی اہمیت پر زور دیا۔

۔۔۔۔۔۔(ویب ڈیسک)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

Next Post

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

جموں و کشمیر حکومت کا  یکساں تعمیراتی ضوابط میں ترمیم  کی تجویز، عوام سے تجاویز طلب

2026-09-12
Next Post
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.