پیر, اکتوبر 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-08
in قومی خبریں
A A
ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

نئی دہلی، 07 ستمبر (یو این آئی) دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے ستیہ نکیتن میں عمارت گرنے کی جگہ کاپیر کی صبح دوبارہ دورہ کیا اور جاری امدادی و بچاؤ کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ ملبے تلے دبے لوگوں کو محفوظ باہر نکالنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔
ستیہ نکیتن میں اتوار کو عمارت گرنے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ حادثہ کے بعد ریکھا گپتا نے مکان مالکان کے خلاف معاملہ درج کرنے کا حکم دیا اور حکام کو ان حالات کی جانچ کی ہدایت دی جن کی وجہ سے عمارت منہدم ہو گئی۔ وزیراعلیٰ، جنہوں نے اتوار کو موقع پر تقریباً تین گھنٹے بتائے تھے، زمینی صورتحال کا جائزہ لینے اور مختلف ایجنسیوں کے اقدامات کی جانچ کے لیے پیر کی صبح سویرے دوبارہ پہنچیں۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے بچاؤ کارروائیوں، حفاظتی انتظامات اور انتظامی جانچ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور لاپروائی کے ذمہ دار کسی بھی شخص کے خلاف کارروائی کی جائے گی، خواہ ان کا اثر و رسوخ یا عہدہ کچھ بھی ہو۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمارت کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، جبکہ لاپروائی کے ذمہ دار حکام کو بھی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے متعلقہ شعبوں کو جوابدہی یقینی بنانے اور جہاں بھی حفاظتی خلاف ورزی یا لاپروائی پائی جائے وہاں سخت اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔
پولیس نے عمارت کے مالک اور دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور حادثے سے پہلے عمارت کی حالت اور صورتحال کی جانچ کر رہی ہے۔ ریکھا گپتا نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ ایم سی ڈی کے جو حکام اور ملازمین لاپروائی یا دیگر خامیوں کے ذمہ دار پائے جائیں ان کے خلاف فوری اور سخت انتظامی و قانونی کارروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے حکام کو پوری دہلی میں غیر قانونی طور پر بنی پانچ منزلہ عمارتوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انتظامیہ ایسے ڈھانچوں کی فہرست تیار کر رہی ہے اور ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے تمام متعلقہ شعبوں کو جوابدہی یقینی بنانے اور جہاں بھی حفاظتی خلاف ورزی، لاپروائی یا دیگر خامیاں پائی جائیں وہاں فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعلیٰ کے جائے حادثہ کے بار بار دورے سے حکومت کی زمینی سطح پر مسلسل نگرانی کی ترجیح ظاہر ہوتی ہے۔ حکام کو ضروری حفاظتی اقدامات کرنے اور غیر محفوظ عمارتوں کی نشان دہی کر کے بغیر کسی تاخیر کے مناسب کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
توقع ہے کہ اس وسیع تر معائنے کی مہم سے پوری دہلی میں عمارتوں کی حفاظتی جانچ کو مضبوطی ملے گی، خاص طور پر ان عمارتوں اور اداروں میں جہاں بڑی تعداد میں لوگ رہتے ہیں، تعلیم حاصل کرتے ہیں، کام کرتے ہیں یا ضروری خدمات حاصل کرتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح

Next Post

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
قومی خبریں

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت
قومی خبریں

مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا
قومی خبریں

برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ
قومی خبریں

خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں
قومی خبریں

دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے لیے وار روم کے سربراہ مقرر کیے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
قومی خبریں

گوئل نے برلن میں جرمن صنعت کے سرکردہ افراد اور تحقیقی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کی

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
Next Post
مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.