جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اپوزیشن کے 19 ارکان راجیہ سبھا سے معطل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-27
in قومی خبریں
A A
چھ اراکین نے راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

نئی دہلی// راجیہ سبھا میں زبردست شور شرابہ کیا اور کارروائی کے احسن طریقے سے چلانے میں رکاوٹ پیدا کرنے کی وجہ سے آج ترنمول کانگریس کے سات ارکان سمیت تلنگانہ راشٹرا سمیتی، دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے )، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا اور مارکسسی کمیونسٹ پارٹی کے کل ملاکر 19 ارکان کو اس ہفتے کی باقی ماندہ مدت کے لیے ایوان سے معطل کر دیا گیا۔
کھانے کے وقفے کے بعد جب کارروائی شروع ہوئی تو ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے بقیہ اراکین کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں پر پابندی اور ان کی فنڈنگ [؟][؟]سے متعلق ترمیمی بل 2022 پر بولنے کے لیے بلانا شروع کیا، تبھی کچھ اپوزیشن اراکین نے مہنگائی اور جی ایس ٹی پر بحث کرانے کی مانگ کی اس پر مسٹر ہری ونش نے کہا کہ کل اس بل پر بحث مکمل ہو گئی تھی اور آج وزیر کو جواب دینا ہے لیکن کچھ ممبران کل وہاں نہیں تھے ، وہ آج بولنا چاہتے ہیں، اس لیے ان کے نام لیے جا رہے ہیں۔
اس دوران انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کے وکاس رنجن بھٹاچاریہ کا نام لیا۔ مسٹر بھٹاچاریہ نے بل سے ہٹ کر مہنگائی پر بولنا شروع کر دیا۔ ڈپٹی چیئرمین نے ان سے کہا کہ وہ صرف اس موضوع پر بات کریں ورنہ کسی اور رکن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ لیکن مسٹر بھٹاچاریہ مہنگائی پر ہی بولتے رہے ۔ اسی دوران مسٹر ہری ونش نے ایک اور رکن کا نام پکارا، جس کی وجہ سے ترنمول کانگریس، ڈی ایم کے ، سی پی آئی (ایم)، سی پی آئی اور ٹی آر ایس کے کچھ ارکان نے ایوان کے بیچ میں نعرے بازی شروع کردی۔
اس پر مسٹر ہری ونش نے ارکان سے اپیل کی کہ وہ ایوان میں پلے کارڈ نہ دکھائیں اور نعرے بازی نہ کریں۔ انہوں نے بعض ارکان کے نام لیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی جگہ پر جائیں ورنہ رول 256 کے تحت ان کے نام لینے پڑیں گے ۔ اس کے بعد انہوں نے ترنمول کانگریس کے کچھ ارکان کا نام بھی لیا اور کہا کہ آپ سبھی اپنی اپنی نشستوں پر واپس آجائیں۔
تاہم اس کے بعد بھی ترنمول کانگریس کے کچھ ارکان کے ساتھ ساتھ سی پی آئی (ایم)، سی پی آئی، ڈی ایم کے اور ٹی آر ایس کے ارکان ایوان کے وسط میں نعرے بازی کرتے رہے ۔
اس پر پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن نے ایوان کے 19 ارکان کو اس ہفتے کی بقیہ مدت کے لیے معطل کرنے کی تجویز پیش کی جسے صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔ جن اراکین کو معطل کیا گیا ہے ان میں ترنمول کانگریس کی سشمیتا دیو، مسز موسم نور، مسز شانتا شیتری، مسز ڈولا سین، شانتنو سین، ابیر رنجن بسواس، محمد ندیم الحق، ڈی ایم کے کے ایم ایچ عبداللہ، ایس کلیان سندرم، آر گریرنجن، این آر ایلنگوون، ایم شانموگم، کنی موجھی این وی این شومو، ٹی آر ایس کے بی ایل یادو، رویندرا ودی راجو، دامودر راؤ دیواکونڈا، سی پی آئی (ایم) کے وی شیواداسن، سی پی آئی کے سنتوش کمار پی اور اے اے رحیم شامل ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گھریلو سیاحت سے ملک کے اتحاد اور سالمیت کو تقویت ملتی ہے : نائیڈو

Next Post

پوپ فرانسیس معذرت کیلئے کینیڈا پہنچ گئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

Randhir-Jaiswal
قومی خبریں

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

2025-05-15
پر امن اور ترقی یافتہ جموں کشمیر‘ مرکزی حکومت کی تر جیح :اٹھوالے
قومی خبریں

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

2025-05-15
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

کانگریس لیڈر فوج کی بہادری کو سیاست کے ترازو پر تول رہے ہیں: شیو راج

2025-05-15
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
قومی خبریں

چھٹا سیمی کنڈکٹر یونٹ زیور میں قائم کیا جائے گا

2025-05-15
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

2025-05-14
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

2025-05-14
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ہماری فوج ہندوستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے: ریکھا گپتا

2025-05-14
Amit shah
قومی خبریں

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

2025-05-14
Next Post
پوپ فرانسیس معذرت کیلئے کینیڈا پہنچ گئے

پوپ فرانسیس معذرت کیلئے کینیڈا پہنچ گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.