نئی دہلی// نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے لوگوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گھریلو سیاحت کو ترجیح دیں اور بیرون ملک سفر کرنے سے پہلے ملک کے تمام حصوں کا دورہ کریں۔
منگل کو ‘نارتھ ایسٹ آن وہیلز’ مہم کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ لوگ شمال مشرقی خطہ کے بارے میں لاعلم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرق کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے اور اس کی ثقافت میں تنوع دیکھنے کے لیے شمال مشرق کا دورہ کرنا چاہیے ۔
شرکاء میں 75 بائیک سوار شامل ہیں جن میں 18 ریاستوں کی پانچ خواتین شامل ہیں جو شمال مشرق کی تمام آٹھ ریاستوں میں سفر کر رہی ہیں۔
شمال مشرق میں سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مسٹر نائیڈو نے کہاکہ "ہماری قومی اتحاد اور سالمیت کو لوگوں کے بار بار دوروں اور بات چیت سے مضبوط کیا جا سکتا ہے ۔” تمام شمال مشرقی ریاستوں کے اپنے حالیہ دوروں کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوبصورت مناظر، بھرپور ثقافت اور لوگوں کی گرم جوشی، یہ ریاستیں واقعی مسافروں کی جنت ہیں۔”
نائب صدر جمہوریہ نے مشورہ دیا کہ دیگر ریاستوں کو بھی شمال مشرق کے بہترین طریقے سیکھنا چاہئے اور آہستہ آہستہ پائیدار زراعت کی طرف بڑھنا چاہئے ۔