پیر, اگست 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اپوزیشن کا ہنگامہ، 19 ارکان معطل، راجیہ سبھا کی کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-27
in قومی خبریں
A A
رشوت لینے کا الزام :ایس ایچ او نشاط معطل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

نوجوان صلاحیتوں کے انتظار میں ہیں اے آئی ، ڈیٹا سینٹر، کوانٹم کمپیوٹنگ جیسے شعبے: مودی

ملک میں غیر رکازی ایندھن پر مبنی برقی صلاحیت کا 300 گیگا واٹ تک پہنچنا تاریخی لمحہ: راج ناتھ

نئی دہلی//راجیہ سبھا کے 19 ارکان کو مہنگائی اور اشیا اور خدمات ٹیکس اور دیگر مسائل پر بحث کا مطالبہ کرنے پر منگل کو اس ہفتے کی بقیہ مدت کے لیے ایوان سے معطل کر دیا گیا۔ معطل ارکان کی جانب سے پوڈیم کے قریب ہنگامہ آرائی اور ایوان سے باہر نہ جانے پر چار بار التوا کے بعد کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
چار التوا کے بعد جب شام 4.45 بجے ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو ڈپٹی چیئرمین بھونیشور کلیتا نے 19 معطل ارکان کے نام لئے اور انہیں ایوان سے باہر جانے اور کارروائی جاری رکھنے دینے کی اپیل کی۔
اس دوران اپوزیشن ارکان پوڈیم کے نزدیک آگئے اور معطل ارکان کے ساتھ نعرے بازی شروع کردی۔ مسٹر کلیتا نے معطل ارکان سے بار بار اپیل کی کہ وہ ایوان سے باہر جائیں اور کارروائی کو آگے بڑھنے دیں لیکن ان کی اپیل کا کوئی اثر نہ ہونے کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ایوان کی کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی کر دی۔
قبل ازیں مہنگائی اور دیگر امور پر بحث کے مطالبے پر ڈٹے ہوئے اپوزیشن ارکان نے صبح سے ہی ایوان میں ہنگامہ آرائی کی جس کے باعث وقفہ صفر نہ ہوسکا اور ہنگامہ آرائی کے درمیان وقفہ سوالات جاری رہا۔ کھانے کے وقفے کے بعد کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان نے پھر شور مچانا شروع کردیا۔ اس پر پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن نے کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے اور ایوان اور نشست کا احترام نہ کرنے پر اپوزیشن کے 19 ارکان کو معطل کرنے کی تجویز پیش کی جسے صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے اس کے بعد معطل ارکان سے باہر جانے کی اپیل کی۔ ان کی اپیل کا اراکین پر کوئی اثر نہیں ہوا تو انہوں نے ایوان کی کارروائی 15 منٹ کے لیے ملتوی کر دی۔ اس کے بعد ایوان کی کارروائی پہلے ایک گھنٹے اور پھر دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
مانسون اجلاس 18 جولائی کو شروع ہوا تھا اور آج اس کا ساتواں دن ہے لیکن اپوزیشن اور حکمراں جماعت کے اپنے اپنے موقف پر قائم رہنے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی میں مسلسل خلل پڑ رہا ہے اور کوئی خاص قانون سازی کا کام نہیں ہو سکا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کووند نے آئین کے نظریات کو برقرار رکھا: مودی

Next Post

گھریلو سیاحت سے ملک کے اتحاد اور سالمیت کو تقویت ملتی ہے : نائیڈو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی سلطانِ عمان اور ولی عہد کویت سے گفتگو
قومی خبریں

نوجوان صلاحیتوں کے انتظار میں ہیں اے آئی ، ڈیٹا سینٹر، کوانٹم کمپیوٹنگ جیسے شعبے: مودی

2026-08-09
’کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا‘
قومی خبریں

ملک میں غیر رکازی ایندھن پر مبنی برقی صلاحیت کا 300 گیگا واٹ تک پہنچنا تاریخی لمحہ: راج ناتھ

2026-08-09
جھگیوں میں رہنے والے لوگوں کے معیارزندگی کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے دہلی حکومت: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ریکھا گپتا نے کانوڑ سیوا کیمپوں کا کیا معائنہ

2026-08-09
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

صرف سوال نہ پوچھیں، جواب تلاش کریں‘

2026-08-09
امت شاہ 12 اگست کو بھارت منڈپم میں بھارتیہ ویاپار مہوتسو 2026 کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

امت شاہ 12 اگست کو بھارت منڈپم میں بھارتیہ ویاپار مہوتسو 2026 کا افتتاح کریں گے

2026-08-08
مودی کل آئی آئی ٹی دہلی کی 57ویں تقسیمِ اسناد تقریب میں شرکت کریں گے
قومی خبریں

مودی کل آئی آئی ٹی دہلی کی 57ویں تقسیمِ اسناد تقریب میں شرکت کریں گے

2026-08-08
دہلی اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کے ارکان کا مبینہ دوا گھپلے پر احتجاج، وزیر صحت کے استعفے کا مطالبہ
قومی خبریں

دہلی اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کے ارکان کا مبینہ دوا گھپلے پر احتجاج، وزیر صحت کے استعفے کا مطالبہ

2026-08-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

جے این یو میں منمانے طریقے سے ہو رہی ہیں تقرریاں، حکومت دے جواب: کانگریس

2026-08-08
Next Post
نائیڈو نےپانی کا استعمال احتیاط سے کرنے کی اپیل کی

گھریلو سیاحت سے ملک کے اتحاد اور سالمیت کو تقویت ملتی ہے : نائیڈو

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.