اتوار, اگست 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’نیشنل کانفرنس حکومت نے ایک بار پھر عوام کو دھوکا دیا‘

بجلی کے نرخوں میں ۷ فیصد اضافے پر اپوزیشن کا شدید برہمی کا اظہار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-23
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا:کشمیر کیلئے بجلی کٹوتی کا شیڈول جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۲۲؍اگست

                جموںکشمیر میں بجلی کے نرخوں میں کم وبیش ۷ فیصد اضافے کے فیصلے پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکمران جماعت ‘ نیشنل کانفرنس کے انتخابی وعدوں کے بالکل منافی قارر دیا ہے ۔

                ہندوارہ کے رکن اسمبلی اور پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے کہا ’’یہ اضافہ ان صارفین کے لیے دھچکا ہے جن سے۲۰۰ یونٹ مفت بجلی دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ لون نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر اپنے پوسٹ میں کہا کہ ریگولیٹر نے۶ء۸۳فیصد اضافے کی منظوری دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ صارفین کو نرخوں کا بڑا جھٹکا نہیں دیا گیا، لیکن جموں و کشمیر کے عام صارفین اس فیصلے کو مختلف انداز میں دیکھیں گے۔

متعلقہ

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ

معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان

                لون نے کہا’’اسمبلی انتخابات کو تقریباً دو سال گزر چکے ہیں، لیکن۲۰۰ یونٹ مفت بجلی کے وعدے کی صورت میں صارفین کو آج تک ایک روپے کا بھی فائدہ نہیں ملا‘‘۔

                ہندواڑہ کے ممبر اسمبلی نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ صارفین کو ریلیف دینے کے بجائے غیر میٹرڈ والے علاقوں میں منظور شدہ لوڈ بڑھا دیا گیا، جس کے نتیجے میں لوگوں کے ماہانہ بجلی کے بل زیادہ ہوگئے۔

                پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما اور پلوامہ کے رکن اسمبلی وحید الرحمان پرہ نے بھی بجلی کے نرخ بڑھانے کے فیصلے پر تنقید کی۔

                ایکس پر ایک پوسٹ میں پرہ نے کہا کہ یہ اضافہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب بے روزگاری پہلے ہی بہت زیادہ ہے، مہنگائی نے گھریلو بجٹ متاثر کر رکھا ہے اور کئی خاندان بڑھتے اخراجات کا سامنا کر رہے ہیں۔

                پلوامہ کے ممبر اسمبلی نے کہا کہ حکومت۲۰۰ یونٹ مفت بجلی، مفت گیس اور مفت راشن کے وعدوں کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی، لیکن لوگوں کو ریلیف ملنے کے بجائے اب زیادہ بجلی کے بل ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔

                ادھر، نیشنل کانفرنس کے ہی رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ نے اپنی ہی پارٹی اور جموں و کشمیر حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا ’’بجلی کے معاملے میں پارٹی کے انتخابی وعدوں اور اقتدار میں آنے کے بعد اس کے اقدامات کے درمیان واضح فرق نظر آ رہا ہے‘‘۔

                سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے روح اللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے انتخابات کے دوران عوام سے۲۰۰ یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن دو سال گزرنے کے باوجود وہ وعدہ وفا نہیں کیا جاسکا۔

                روح اللہ نے کہا’’ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ہماری حکومت مفت بجلی دے گی‘۲۰۰یونٹ مفت ہوں گے، لیکن دو سال گزر گئے اور ہم اب بھی اپنے وعدے پورے نہیں کر پا رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا’’میں سمارٹ میٹر لگانے کے پیچھے منطق کو سمجھتا ہوں، لیکن بجلی کے نرخوں میں تقریباً سات فیصد اضافہ کرنا، یہ بات میری سمجھ سے باہر ہے۔‘‘

                جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف سنیل شرما نے بجلی کے نرخوں میں مبینہ طور پر۶ء۸۳فیصد اضافے پر نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ’’دھوکا‘‘ قرار دیا ہے۔

                شرما نے کہا کہ نیشنل کانفرنس۲۰۲۴ کے اسمبلی انتخابات میں ہر گھر کو۲۰۰یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کے واضح وعدے کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی، لیکن انتخابات کے تقریباً دو سال بعد بھی یہ وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ اس کے برعکس اب صارفین پر بجلی کے زیادہ بلوں کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔

                اپوزیشن لیڈر نے کہا، ’’این سی حکومت نے ہر گھر کو۲۰۰ یونٹ مفت بجلی دینے کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن اس وعدے کو پورا کرنے کے بجائے اب عوام کو بجلی کے نرخوں میں اضافے کا سامنا ہے۔ یہ ریلیف نہیں بلکہ حکومت پر عوام کے اعتماد کے ساتھ دھوکا ہے۔‘‘

                شرما نے کہا کہ یکم ستمبر سے متوقع۶ء۸۳ فیصد بجلی ٹیرف میں اضافہ عام خاندانوں پر مزید مالی بوجھ ڈالے گا، جو پہلے ہی مہنگائی اور بڑھتے ہوئے گھریلو اخراجات سے پریشان ہیں۔

                بی جے پی لیڈر نے کہا کہ یہ صورتحال نیشنل کانفرنس کے انتخابی وعدوں اور حکومت میں اس کی کارکردگی کے درمیان واضح تضاد کو ظاہر کرتی ہے۔انہوں نے کہا، ’’انتخابات سے پہلے وعدہ۲۰۰یونٹ مفت بجلی کا تھا، لیکن انتخابات کے بعد حقیقت یہ ہے کہ بجلی کے بل بڑھ رہے ہیں۔ حکومت کو وضاحت کرنی چاہیے کہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیوں نہیں کیے گئے۔‘‘

                قائد حزبِ اختلاف نے عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کے اس عزم پر بھی سوال اٹھایا کہ وہ نیشنل کانفرنس کے منشور میں کیے گئے۲۰۰ یونٹ مفت بجلی کے وعدے کو پورا کرے گی۔

                شرما نے کہا، ’’جموں و کشمیر کے عوام نعروں کے نہیں بلکہ جواب کے مستحق ہیں۔ این سی کو بتانا چاہیے کہ۲۰۰ یونٹ مفت بجلی کا وعدہ کہاں گیا اور وعدہ پورا کرنے کے بجائے حکومت صارفین پر مزید بوجھ کیوں ڈال رہی ہے۔‘‘

                اپوزیشن لیڈر نے خبردار کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر کے عوام کے مسائل کو مسلسل اجاگر کرتی رہے گی اور۲۰۲۴کے اسمبلی انتخابات کے دوران کیے گئے وعدوں پر این سی کی قیادت والی حکومت کو جواب دہ بنائے گی۔

۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’پارلیمنٹ میں اسی اجلاس کے دوران بل پیش اور منظور ہونے کا رجحان بڑھا‘

Next Post

معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ
اہم ترین

صارفین کو بجلی کا جھٹکا ‘نرخوں میں ۷ فیصد اضافہ

2026-08-23
معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان
اہم ترین

معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان

2026-08-23
پاکستان:عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے بغیر پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی
اہم ترین

’پارلیمنٹ میں اسی اجلاس کے دوران بل پیش اور منظور ہونے کا رجحان بڑھا‘

2026-08-23
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

’آئی آئی ایم جموں سرحدی معیشتوں پر تحقیق کو ترجیح بنائے‘

2026-08-23
ایل جی منوج سنہا کی نئی دہلی  میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی منوج سنہا کی نئی دہلی میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات

2026-08-23
اودھم پور اور ریاسی میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف اے سی بی کی بڑی کارروائی
اہم ترین

منتخب نمائندوں کا احترام ہی نہ ہو تو انتخابات کا کیا فائدہ؟چودھری

2026-08-23
اہم ترین

کشتواڑ میں کم سن بچی سے مبینہ  عصمت دری، حمل گرانے کی کوشش کے بعد موت، استاد گرفتار

2026-08-23
ریاستی سرپرستی میں اسرائیلی آبادکاروں کا تشدد، مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا سبب: ہیومن رائٹس واچ
تازہ تریں

ریاستی سرپرستی میں اسرائیلی آبادکاروں کا تشدد، مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا سبب: ہیومن رائٹس واچ

2026-08-22
Next Post
معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان

معدوم ہوتی کشمیری بید سے وادی کی کرکٹ بیٹ صنعت کے مستقبل پر سوالیہ نشان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.