بدھ, اکتوبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ڈاکٹر مقبول شاہ کو جی ایم سی جموں میں دوبارہ تعینات کر دیا گیا

معطلی منسوخ لیکن محکمانہ کارروائی بدستور جاری رہے گی:حکام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-07
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
ڈاکٹر مقبول شاہ کو جی ایم سی جموں میں دوبارہ تعینات کر دیا گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سری نگر؍۶؍ اکتوبر

                 جموں و کشمیر حکومت نے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) جموں کے شعبہ امراضِ قلب کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سید مقبول احمد شاہ کی معطلی منسوخ کر دی ہے۔ انہیں دل کے علاج سے متعلق طبی کارروائیوں اور پی ایم جے اے وائی۔صحت ہیلتھ انشورنس اسکیم کے تحت معاوضے کے دعووں سے متعلق الزامات کے بعد تقریباً چار ماہ قبل معطل کیا گیا تھا۔

                ایک سرکاری حکم نامے کے مطابق جموں و کشمیر سول سروسز (درجہ بندی، کنٹرول اور اپیل) قواعد‘۱۹۵۶کے قاعدہ۳۱(۳) کے تحت معطلی نظرثانی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ڈاکٹر شاہ کی معطلی منسوخ کی گئی ہے۔

متعلقہ

ایس آئی آر معاملے پر عدالت عظمیٰ کی مداخلت خوش آئند

 جموں و کشمیر، لداخ کےبرف سے ڈھکے علاقوں میں گھر گھر مردم شماری کا عمل مکمل

                حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر شاہ کو فوری اثر سے ملازمت پر بحال کرتے ہوئے انہیں اپنی سابقہ جائے تعیناتی جی ایم سی جموں میں فوری طور پر رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔تاہم، حکومت نے واضح کیا ہے کہ معطلی منسوخ کیے جانے سے محکمانہ کارروائی ختم نہیں ہوگی۔

                حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ’’معطلی کی مدت کا فیصلہ محکمانہ کارروائی مکمل ہونے کے بعد، قابل اطلاق سروس قواعد کی دفعات کے مطابق علیحدہ طور پر کیا جائے گا۔‘‘

                ڈاکٹر شاہ کو حکومت کے ایک حکم نامے  کے تحت معطل کیا گیا تھا۔ یہ کارروائی جی ایم سی اننت ناگ میں پی ایم جے اے وائی۔صحت اسکیم کے تحت دل سے متعلق طبی طریقۂ کار اور معاوضے کے دعووں کی جانچ کے دوران سامنے آنے والے الزامات کے بعد کی گئی تھی۔

                محکمانہ کارروائی میں شامل الزامات کے مطابق اسٹیٹ اینٹی فراڈ یونٹ  کی جانچ میں ٹرانزیکشن مینجمنٹ سسٹم پر درج اندراجات اور جی ایم سی اننت ناگ کے کیتھ لیب پروسیجر رجسٹر میں موجود ریکارڈ کے درمیان تضادات کی نشاندہی کی گئی تھی۔

                تحقیقات میں۱۰۳؍ایسے معاملات کے دعووں پر بھی سوالات اٹھائے گئے تھے جنہیں ڈوئل چیمبر پیس میکر امپلانٹیشن کے پیکیج کے تحت درج کیا گیا تھا۔ تفتیش کاروں کا الزام تھا کہ ان معاملات میں لیفٹ بنڈل برانچ ایریا پیسنگ  کا طریقۂ کار اختیار کیا گیا تھا۔

                بعد ازاں معاملہ ماہرین کی جانچ کے لیے پیش کیا گیا، جہاں ایس کے آئی ایم ایس صورہ کے شعبہ امراضِ قلب کے ماہرین نے۵۵ منتخب معاملات کا جائزہ لیا۔

                انکوائری میں پیش کی گئی ماہرین کی رائے کے مطابق۲۷ معاملات میں مذکورہ طبی طریقۂ کار کی ضرورت یا طبی جواز پر سوالات اٹھائے گئے۔ جائزہ لیے گئے مریضوں میں سے تقریباً نصف کے بائیں بطینی حصے کی کارکردگی معمول کے مطابق ہونے کا بھی دعویٰ کیا گیا۔

                اس معاملے پر تنازع اپنے عروج پر پہنچنے کے دوران وزیر صحت و طبی تعلیم سکینہ ایتو نے کہا تھا کہ حکومت نے انکوائری کا حکم دیا ہے اور کارروائی مکمل ہونے کے بعد جو بھی ذمہ دار پایا گیا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

                تاہم ڈاکٹر شاہ نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں من گھڑت قرار دیا تھا۔ انہوں نے یہ مؤقف بھی اختیار کیا تھا کہ محکمانہ میمورنڈم میں عائد الزامات کو عوامی سطح پر ایسے پیش کیا جا رہا ہے جیسے ان پر حتمی فیصلہ آ چکا ہو، حالانکہ محکمانہ انکوائری ابھی جاری تھی۔

                معطلی منسوخ کیے جانے کے بعد ڈاکٹر شاہ اب اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال سکیں گے، تاہم ان کے خلاف محکمانہ کارروائی الگ سے جاری رہے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔(ویب ڈیسک)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ادھم پور میں۱۵ہزار روپے  رشوت لینے پر فائر مین گرفتار

Next Post

’جموں و کشمیر حکومت نئی صنعتی پالیسی تیار کر رہی ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

ایس آئی آر معاملے پر عدالت عظمیٰ کی مداخلت خوش آئند

2026-10-07
اہم ترین

 جموں و کشمیر، لداخ کےبرف سے ڈھکے علاقوں میں گھر گھر مردم شماری کا عمل مکمل

2026-10-07
مودی کی جانب سے قابل فخر قرار دیا گیا۲ہزارسال قدیم بدھ مت مقام کو انہدام کا خطرہ
اہم ترین

مودی کی جانب سے قابل فخر قرار دیا گیا۲ہزارسال قدیم بدھ مت مقام کو انہدام کا خطرہ

2026-10-07
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’جموں و کشمیر حکومت نئی صنعتی پالیسی تیار کر رہی ہے‘

2026-10-07
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ادھم پور میں۱۵ہزار روپے  رشوت لینے پر فائر مین گرفتار

2026-10-07
ملک میں۶۳فیصد لوگ فرصت میں موبائل پر وقت گزارتے ہیں:سروے
اہم ترین

جموں کشمیر کے دور دراز  علاقوں میں موبائل ٹاوروں  کے لیے زمین کی منظوری

2026-10-07
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

۲۵ سال کی مسلسل قیادت وفاقی کابینہ نے وزیر اعظم مودی کی خدمات کو سراہا

2026-10-07
مشرقی لداخ کے گوگرا ہاٹ اسپرنگس سے فوجی انخلاء
اہم ترین

مردم شماری میںجموں و کشمیر اور لداخ میں تعینات فوج نیم فوجی دستے بھی شامل

2026-10-07
Next Post
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری

’جموں و کشمیر حکومت نئی صنعتی پالیسی تیار کر رہی ہے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.