ہفتہ, نومبر 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ریاستی درجے کی بحالی کیلئے صرف بیانات دینا کافی نہیں ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-20
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’ریاستی درجے کی بحالی کیلئے صرف بیانات دینا کافی نہیں ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

بحالی دہشت گردی کے خاتمے کے بعد ہی ممکن ہے:سیٹھی

(ایجنسیاں )

متعلقہ

’کشمیر میں اب کوئی مقامی دہشت گرد موجود نہیں ‘

’دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کا عزم برقرار‘

سرینگر؍۱۹ نومبر

جموں و کشمیر بی جے پی کے ترجمان اعلیٰ سنیل سیٹھی نے کہا ہے کہ ریاستی درجے کی بحالی کے لیے دہشت گردی کے خلاف لڑنا ہوگا اور جب دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوگا تو ریاستی درجہ بھی بحال ہوگا۔ انہوں نے سوال کیا کہ عمر عبداللہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں سیکورٹی فورسز اور مرکزی سرکار کے ساتھ کب کھڑے ہوئے ہیں۔

سیٹھی نے جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔ ریاستی درجے کی بحالی کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا’’اس کے لیے کون لڑ رہا ہے؟ صرف بیان دینا کافی نہیں ہے۔ دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے آگے آنا ہوگا۔ جب دہشت گردی ختم ہوگی، تب ریاستی درجہ بھی بحال ہوگا۔‘‘

ان کا کہنا تھا’’جب سیکورٹی فورسز یہاں کامیابی حاصل کرتی ہیں تو ان پر سوال کھڑا کیا جاتا ہے۔ جب دو ایس پی اوز کا قتل ہوا تو کانگریس کی طرف سے فوج پر سوال کھڑا کیا گیا۔ جان بوجھ کر سیکورٹی فورسز پر سوال اٹھانے کا مقصد یہ ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ یہاں امن قائم ہو۔‘‘ انہوں نے مزید کہا: ’’جب یہ جماعتیں امن لانے میں ہمارے ساتھ کھڑی ہوں گی اور امن قائم ہونے کے بعد بھی ریاستی درجہ واپس نہیں دیا جائے گا، تب انہیں اس کی بات کرنی چاہیے۔‘‘

کشتواڑ سے بی جے پی کی رکن اسمبلی شگن پریہار کے مساجد سے متعلق بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر سیٹھی نے کہا کہ ان کے بیان کو صحیح تناظر میں نہیں دیکھا جا رہا۔ انہوں نے کہا: ’’اگر کوئی شخص غلط بیان بازی کے لیے مسجد کو استعمال کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، کیونکہ ایسا نہ کیا گیا تو مسجد کی توہین ہوگی۔ مسجد عبادت کے لیے مخصوص ہے، کوئی اسے دوسری چیزوں کے لیے استعمال نہیں کر سکتا۔ اور کارروائی کسی مذہب یا مسجد کے خلاف نہیں ہوگی۔‘‘

سری نگر پارلیمانی نشست کے ضمنی انتخاب کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ’’بی جے پی اس سیٹ پر ضرور امیدوار کھڑا کرے گی اور یہاں کھاتہ کھولنے کی کوشش کرے گی۔‘‘

سیٹھی نے کہا کہ پارٹی سید علی شاہ گیلانی کی نواسی روا شاہ کے کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ تاہم انہوں نے ساتھ ہی یہ الزام لگایا کہ پی ڈی پی کو حریت کانفرنس چلا رہی ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ مرحوم گیلانی کی نواسی اس پارٹی میں شمولیت پر غور کر رہی ہیں۔

بی جے پی ترجمان اعلیٰ نے کہا’’گیلانی صاحب کی نواسی اگر کسی سیاسی جماعت میں شامل ہو کر جمہوریت کا حصہ بننا چاہتی ہیں تو ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ میں ذاتی طور پر بھی اس کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ یہ ان کا اچھا انتخاب ہے‘‘۔

ان کا کہنا تھا’’لیکن جس جماعت میں وہ جانا چاہتی ہیں اور جس کی خبریں آ رہی ہیں، وہ ایک سوالیہ نشان کھڑا کرتی ہیں کہ کیا حریت اور پی ڈی پی کے درمیان پہلے ہی کوئی ’ٹیکٹیکل فہم‘ تھی۔ ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ پی ڈی پی کو حریت کانفرنس ہی چلاتی ہے اور آج وہی ثابت ہو رہا ہے‘‘۔

سیٹھی کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود وہ گیلانی کی نواسی کے سیاست میں آنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’ہم ان کا سواگت کرتے ہیں۔ وہ جمہوری عمل کا حصہ بنیں۔ اگر کوئی نظریاتی تبدیلی لانی ہے تو وہ آئین کے اندر ہونی چاہیے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے نوجوان دہشت گردی سے دوری اختیار کر رہے ہیں اور یہاں دہشت گردی کو مقامی حمایت نہیں مل رہی۔

قابل ذکر ہے کہ رپورٹس کے مطابق روا شاہ، جو سید علی شاہ گیلانی کی نواسی ہیں، پی ڈی پی میں شمولیت کے لیے بات چیت کر رہی ہیں۔ مارچ۲۰۲۴ میں انہوں نے ایک پبلک نوٹس جاری کر کے خود کو اپنے نانا کی قائم کردہ حریت کانفرنس سے الگ کر لیا تھا۔ پی ڈی پی یا روا شاہ کی جانب سے اس بارے میں کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

اس سے قبل۱۵ نومبر کو پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے روا شاہ کی ممکنہ شمولیت پر کہا تھا کہ یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے، تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’’اگر یہ گیلانی کی لیگیسی کو ختم کرنے کے لیے دہلی کے کہنے پر کی جانے والی کوشش ہے تو یہ غلط ہوگا۔‘‘

اسی روز جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق حمید قرہ نے اس ممکنہ شمولیت کو ’’خوش آئند اقدام‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مین اسٹریم میں آنے والوں کا خیر مقدم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر کوئی ایک مخصوص آئیڈیالوجی چھوڑ کر مین اسٹریم میں آ رہا ہے تو اس میں کچھ بھی غلط نہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسلام 2035 تک دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن سکتا ہے: پیو ریسرچ

Next Post

وزیر اعلیٰ کا منصوبوں کی بروقت تکمیل، سائبر سکیورٹی اور شہریوں کیلئے سہل خدمات پر زور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کشمیر میں اب کوئی مقامی دہشت گرد موجود نہیں ‘
اہم ترین

’کشمیر میں اب کوئی مقامی دہشت گرد موجود نہیں ‘

2026-11-20
’دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کا عزم برقرار‘
اہم ترین

’دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کا عزم برقرار‘

2026-11-20
وزیر اعلیٰ کا منصوبوں کی بروقت تکمیل، سائبر سکیورٹی اور شہریوں کیلئے سہل خدمات پر زور
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا منصوبوں کی بروقت تکمیل، سائبر سکیورٹی اور شہریوں کیلئے سہل خدمات پر زور

2026-11-20
اسلام 2035 تک دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن سکتا ہے: پیو ریسرچ
اہم ترین

اسلام 2035 تک دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن سکتا ہے: پیو ریسرچ

2026-11-20
نئے چیف سیکریٹری  ڈاکٹر سجن سنگھ یادو کی  وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات
اہم ترین

نئے چیف سیکریٹری ڈاکٹر سجن سنگھ یادو کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات

2026-11-20
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

جے کے ایس ایس بی نقل معاملہ چار سرکاری ملازمین سمیت۲۰؍ گرفتار

2026-11-20
ٹھٹھرتی سردیوں کا زور بر قرار‘سرینگر میں ایک اور سرد رین رات درج
اہم ترین

موسم خشک لیکن سری نگر میں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ

2026-11-20
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
اہم ترین

کانگریس کا مرکز پر جموں کشمیر  میں معمول کے حالات بحال  کرنے میں ناکامی کا الزام

2026-11-20
Next Post
وزیر اعلیٰ کا منصوبوں کی بروقت تکمیل، سائبر سکیورٹی اور شہریوں کیلئے سہل خدمات پر زور

وزیر اعلیٰ کا منصوبوں کی بروقت تکمیل، سائبر سکیورٹی اور شہریوں کیلئے سہل خدمات پر زور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.