نئی دہلی؍۶؍ اکتوبر
مرکزی کابینہ نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے۲۵ سالہ مسلسل قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ گجرات کے وزیر اعلیٰ اور بعد ازاں وزیر اعظم کی حیثیت سے ان کا ’’غیر معمولی سفر‘‘ ’’قوم سب سے پہلے اور شہری سب سے پہلے‘‘ کے اصول سے رہنمائی حاصل کرتا رہا ہے۔
وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کی گئی ایک قرارداد میں کہا گیا کہ گجرات میں عوام کی جانب سے دیے گئے تین بڑے انتخابی مینڈیٹ اور اس کے بعد لوک سبھا کے مسلسل تین انتخابات میں حاصل ہونے والی حمایت اس ’’دیرپا اعتماد‘‘ کی عکاسی کرتی ہے جو عوام نے وزیر اعظم مودی پر ظاہر کیا ہے۔
مرکزی کابینہ اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نے کہا کہ کابینہ نے حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے مسلسل۲۵سال مکمل کرنے پر وزیر اعظم کو مبارکباد دینے کے لیے یہ قرارداد منظور کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔(ایجنسیاں )










