پورٹ آف اسپین//ہندوستان پر ویسٹ انڈیز کے خلاف جمعہ کو کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں سست اوور رفتار کے لئے میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
میچ ریفری رچی رچرڈسن نے مقررہ وقت سے ایک اوور کم کرنے پر اتوار کو ہندوستان پر جرمانہ عائد کیا۔
آئی سی سی کے ضابطہ 2.22 کے مطابق، مقررہ وقت میں مکمل اوورز کرانے میں ناکام رہنے پر کھلاڑیوں پر فی اوور میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
ہندوستانی ٹیم کے کپتان شکھر دھون نے اپنا جرم تسلیم کرلیا ہے جس کے بعد باقاعدہ طور پر سماعت کی ضرورت نہیں رہی۔